مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 89

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اعد الله لهم جنات تجري من تحتها الانهار خالدين فيها ذلك الفوز العظيم

خدا نے ان کے لیے باغات تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ہمیشہ ان میں رہی گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 89
  • پارہ 10
  • صفحہ 201

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

منافقین کے بالمقابل مومنین مخلصین کا بیان فرمایا کہ دیکھو! یہ ہیں خدا کے وفادار بندے۔ جو اس کے راستہ میں نہ جان سے ہٹتے ہیں نہ مال سے کیسا ہی خطرہ کا موقع ہو اسلام کی حمایت اور پیغمبر اسلام کی معیت میں ہر قربانی کے لئے تیار رہتے ہیں۔ پھر ایسوں کے لئے فلاح و کامیابی نہ ہوگی تو اور کس کے لئے ہو گی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَعَدَّتیار کیاaʿadda
  2. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  3. لَهُمْان کے لیےlahum
  4. جَنَّـٰتٍۢباغات کوjannātin
  5. تَجْرِىبہتی ہیںtajrī
  6. مِنسےmin
  7. تَحْتِهَاان کے نیچے سےtaḥtihā
  8. ٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāru
  9. خَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidīna
  10. فِيهَا ۚان میںfīhā
  11. ذَٰلِكَیہ کہdhālika
  12. ٱلْفَوْزُکامیابیl-fawzu
  13. ٱلْعَظِيمُبڑیl-ʿaẓīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں