مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 90

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وجاء المعذرون من الاعراب ليؤذن لهم وقعد الذين كذبوا الله ورسوله سيصيب الذين كفروا منهم عذاب اليم

اور صحرا نشینوں میں سے بھی کچھ لوگ عذر کرتے ہوئے (تمہارے پاس) آئے کہ ان کو بھی اجازت دی جائے اور جنہوں نے خدا اور اس کے رسول سے جھوٹ بولا وہ (گھر میں) بیٹھ رہے سو جو لوگ ان میں سے کافر ہوئے ہیں ان کو دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 90
  • پارہ 10
  • صفحہ 201

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس طرح مدینہ کے رہنے والوں میں منافقین بھی ہیں اور مخلصین بھی۔ اسی طرح دیہاتی گنواروں میں ہر قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں۔ ان میں سے یہاں دو قسموں کا ذکر فرمایا۔ مخلص دیہاتیوں کا ذکر اس رکوع کے خاتمہ پر وَ مِنَ الۡاَعۡرَابِ مَنۡ یُّؤۡمِنُ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ الخ میں آئے گا۔ یہاں دیہاتیوں کی جن دو جماعتوں کا ذکر ہے (معذرون اور قاعدون) ان میں سے پہلی جماعت (معذرون) کے مصداق میں مفسرین سلف کا اختلاف ہے کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَآءَاور آگئےwajāa
  2. ٱلْمُعَذِّرُونَمعذرتیں کرنے والےl-muʿadhirūna
  3. مِنَسےmina
  4. ٱلْأَعْرَابِاعراب میں (سے)l-aʿrābi
  5. لِيُؤْذَنَکہ اجازت دی جائےliyu'dhana
  6. لَهُمْان کوlahum
  7. وَقَعَدَاور بیٹھ گئےwaqaʿada
  8. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  9. كَذَبُوا۟جنہوں نے جھوٹ بولاkadhabū
  10. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  11. وَرَسُولَهُۥ ۚاور اس کے رسول سےwarasūlahu
  12. سَيُصِيبُعنقریب پہنچے گاsayuṣību
  13. ٱلَّذِينَان کوalladhīna
  14. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  15. مِنْهُمْان میں سےmin'hum
  16. عَذَابٌعذابʿadhābun
  17. أَلِيمٌۭدردناکalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں