مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 93

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انما السبيل على الذين يستاذنونك وهم اغنياء رضوا بان يكونوا مع الخوالف وطبع الله على قلوبهم فهم لا يعلمون

الزام تو ان لوگوں پر ہے۔ جو دولت مند ہیں اور (پھر) تم سے اجازت طلب کرتے ہیں (یعنی) اس بات سے خوش ہیں کہ عورتوں کے ساتھ جو پیچھے رہ جاتی ہیں (گھروں میں بیٹھ) رہیں۔ خدا نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے پس وہ سمجھتے ہی نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 93
  • پارہ 11
  • صفحہ 201

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی باوجود قدرت و استطاعت جہاد سے پہلو تہی کرتے ہیں اور نہایت بے حمیتی سے یہ عار گوارا کرتے ہیں کہ عورتوں کی طرح گھر میں چوڑیاں پہن کر بیٹھ جائیں۔ گناہ کی ممارست (پریکٹس) سے آدمی کا قلب ایسا مسخ اور سیاہ ہو جاتا ہے کہ اسے بھلے برے اور عیوب و ہنر کی تمیز بھی باقی نہیں رہتی جب بے غیرتی کرتے کرتے کوئی شخص اس قدر پاگل ہو جائے کہ نادم و متاسف ہونے کی جگہ اس پر الٹا نازاں اور خوش ہو تو سمجھ لو کہ اس کے دل پر خدائی مہر لگ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ إِنَّمَابیشکinnamā
  2. ٱلسَّبِيلُمواخذہl-sabīlu
  3. عَلَىپرʿalā
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں پر ہےalladhīna
  5. يَسْتَـْٔذِنُونَكَجو اجازت مانگتے ہیں آپ سےyastadhinūnaka
  6. وَهُمْحالانکہ وہwahum
  7. أَغْنِيَآءُ ۚغنی ہیںaghniyāu
  8. رَضُوا۟وہ راضی ہوگئےraḍū
  9. بِأَنکہbi-an
  10. يَكُونُوا۟وہ ہوںyakūnū
  11. مَعَساتھmaʿa
  12. ٱلْخَوَالِفِپیچھے رہنے والیوں کے (ساتھ)l-khawālifi
  13. وَطَبَعَاور مہر لگا دیwaṭabaʿa
  14. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  15. عَلَىٰپرʿalā
  16. قُلُوبِهِمْان کے دلوں (پر)qulūbihim
  17. فَهُمْتو وہfahum
  18. لَانہیںlā
  19. يَعْلَمُونَجانتےyaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں