مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 94

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يعتذرون اليكم اذا رجعتم اليهم قل لا تعتذروا لن نؤمن لكم قد نبانا الله من اخباركم وسيرى الله عملكم ورسوله ثم تردون الى عالم الغيب والشهادة فينبئكم بما كنتم تعملون

جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے تو تم سے عذر کریں گے تم کہنا کہ مت عذر کرو ہم ہرگز تمہاری بات نہیں مانیں گے خدا نے ہم کو تمہارے سب حالات بتا دیئے ہیں۔ اور ابھی خدا اور اس کا رسول تمہارے عملوں کو (اور) دیکھیں گے پھر تم غائب وحاضر کے جاننے والے (خدائے واحد) کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور جو عمل تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 94
  • پارہ 11
  • صفحہ 202

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جیسے تبوک کی طرف روانہ ہونے کے وقت منافقین نے طرح طرح کے حیلے بہانے بنائے جب تم مدینہ واپس آؤ گے اس وقت بھی یہ لوگ اعذار باطلہ پیش کرکے تم کو مطمئن بنانا چاہیں گے اور قسمیں کھائیں گے کہ حضرت ہمارا قصد مصمم تھا کہ آپ ﷺ کے ساتھ چلیں مگر فلاں فلاں موانع و عوائق پیش آجانے کی وجہ سے مجبور رہے۔ آپ ﷺ کہہ دیجئے کہ جھوٹی باتیں بنانے سے کچھ فائدہ نہیں۔ تمہارے سب اعذار لغو اور بے کار ہیں۔ ہم کو حق تعالیٰ تمہارے کذب و نفاق…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَعْتَذِرُونَوہ عذر کریں گےyaʿtadhirūna
  2. إِلَيْكُمْتمہاری طرفilaykum
  3. إِذَاجبidhā
  4. رَجَعْتُمْلوٹو گے تم۔ پلٹو گے تمrajaʿtum
  5. إِلَيْهِمْ ۚان کی طرفilayhim
  6. قُلکہہ دیجیےqul
  7. لَّانہlā
  8. تَعْتَذِرُوا۟عذر کرو۔ معذرتیں کروtaʿtadhirū
  9. لَنہرگزlan
  10. نُّؤْمِنَہم نہ مانیں گے۔ نہ اعتماد کریں گےnu'mina
  11. لَكُمْتم پرlakum
  12. قَدْتحقیقqad
  13. نَبَّأَنَاخبر دے دی ہم کوnabba-anā
  14. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  15. مِنْ(میں) سےmin
  16. أَخْبَارِكُمْ ۚتمہاری خبروںakhbārikum
  17. وَسَيَرَىاور عنقریب دیکھے گاwasayarā
  18. ٱللَّهُاللہl-lahu
  19. عَمَلَكُمْتمہارا عملʿamalakum
  20. وَرَسُولُهُۥاور اس کا رسولwarasūluhu
  21. ثُمَّپھرthumma
  22. تُرَدُّونَتم لوٹائے جاؤ گے۔ تم پھیرے جاؤ گےturaddūna
  23. إِلَىٰطرفilā
  24. عَـٰلِمِجاننے والےʿālimi
  25. ٱلْغَيْبِغیب کےl-ghaybi
  26. وَٱلشَّهَـٰدَةِاور حاضر کےwal-shahādati
  27. فَيُنَبِّئُكُمپھر وہ بتائے گا تم کوfayunabbi-ukum
  28. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  29. كُنتُمْتھے تمkuntum
  30. تَعْمَلُونَتم عمل کرتےtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں