مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 92

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا على الذين اذا ما اتوك لتحملهم قلت لا اجد ما احملكم عليه تولوا واعينهم تفيض من الدمع حزنا الا يجدوا ما ينفقون

اور نہ ان (بےسروسامان) لوگوں پر (الزام) ہے کہ تمہارے پاس آئے کہ ان کو سواری دو اور تم نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس پر تم کو سوار کروں تو وہ لوٹ گئے اور اس غم سے کہ ان کے پاس خرچ موجود نہ تھا، ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 92
  • پارہ 10
  • صفحہ 201

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

سبحان اللہ ۔ نبی کریم ﷺ کی صحبت نے صحابہؓ کے دلوں میں عشق الہٰی کا وہ نشہ پیدا کیا تھا۔ جس کی مثال کسی قوم و ملت کی تاریخ میں موجود نہیں۔ مستطیع اور مقدور والے صحابہ کو دیکھو تو جان و مال سب کچھ خدا کے راستہ میں لٹانے کو تیار ہیں اور سخت سے سخت قربانی کے وقت بڑے ولولہ اور اشتیاق سے آگے بڑھتے ہیں۔ جن کو مقدور نہیں وہ اس غم میں رو رو کر جان کھوئے لیتے ہیں کہ ہم میں اتنی استطاعت کیوں نہ ہوئی کہ اس محبوب حقیقی کی راہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. عَلَىپرʿalā
  3. ٱلَّذِينَوہ لوگ جوalladhīna
  4. إِذَاجبidhā
  5. مَآجبmā
  6. أَتَوْكَآپ کے پاس آئےatawka
  7. لِتَحْمِلَهُمْتاکہ آپ انہیں سواری دیںlitaḥmilahum
  8. قُلْتَآپ نے کہاqul'ta
  9. لَآنہیںlā
  10. أَجِدُمیں پاتاajidu
  11. مَآجوmā
  12. أَحْمِلُكُمْتمہیں سوار کروں میںaḥmilukum
  13. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  14. تَوَلَّوا۟وہ لوٹےtawallaw
  15. وَّأَعْيُنُهُمْاور ان کی آنکھیںwa-aʿyunuhum
  16. تَفِيضُبہہ رہی ہیںtafīḍu
  17. مِنَسےmina
  18. ٱلدَّمْعِآنسو(جمع)l-damʿi
  19. حَزَنًاغم سےḥazanan
  20. أَلَّاکہ نہیںallā
  21. يَجِدُوا۟وہ پاتےyajidū
  22. مَاجوmā
  23. يُنفِقُونَوہ خرچ کریںyunfiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں