مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 96

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يحلفون لكم لترضوا عنهم فان ترضوا عنهم فان الله لا يرضى عن القوم الفاسقين

یہ تمہارے آگے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے خوش ہو جاؤ لیکن اگر تم اُن سے خوش ہو جاؤ گے تو خدا تو نافرمان لوگوں سے خوش نہیں ہوتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 96
  • پارہ 11
  • صفحہ 202

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بڑی کوشش یہ ہے کہ مکروفریب اور کذب و دروغ سے مسلمانوں کو خوش کر لیں فرض کیجئے اگر چکنی چپڑی باتوں سے مخلوق راضی ہو جائے تو کیا نفع پہنچ سکتا ہے جبکہ خدا ان سے راضی نہ ہو ۔ خدا کے آگے تو کوئی چالاکی اور دغابازی نہیں چل سکتی۔ گویا متنبہ فرما دیا کہ جس قوم سے خدا راضی نہ ہو کوئی مومن قانت کیسے راضی ہو سکتا ہے۔ لہذا جھوٹی باتوں سے پیغمبر اور ان کے ساتھیوں کو خوش کر لینے کا خبط انہیں دماغوں سے نکال دینا چاہئے اگر ان کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَحْلِفُونَوہ قسمیں کھائیں گےyaḥlifūna
  2. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  3. لِتَرْضَوْا۟تاکہ تم راضی ہوجاؤlitarḍaw
  4. عَنْهُمْ ۖان سےʿanhum
  5. فَإِنپھر اگرfa-in
  6. تَرْضَوْا۟تم راضی ہوجاؤtarḍaw
  7. عَنْهُمْان سےʿanhum
  8. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  9. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  10. لَانہیںlā
  11. يَرْضَىٰراضی ہوتاyarḍā
  12. عَنِسےʿani
  13. ٱلْقَوْمِلوگوںl-qawmi
  14. ٱلْفَـٰسِقِينَفاسقl-fāsiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں