مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 95

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

سيحلفون بالله لكم اذا انقلبتم اليهم لتعرضوا عنهم فاعرضوا عنهم انهم رجس وماواهم جهنم جزاء بما كانوا يكسبون

جب تم ان کے پاس لوٹ کر جاؤ گے تو تمہارے روبرو خدا کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو سو اُن کی طرف التفات نہ کرنا۔ یہ ناپاک ہیں اور جو یہ کام کرتے رہے ہیں اس کے بدلہ ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 95
  • پارہ 11
  • صفحہ 202

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

تبوک سے واپسی کے بعد منافقین جھوٹی قسمیں کھا کر جو عذر پیش کرتے تھے اس کی غرض یہ تھی کہ پیغمبر علیہ السلام اور مسلمانوں کو اپنی قسموں اور ملمع سازیوں سے راضی و مطمئن کر دیں تاکہ بارگاہ رسالت سے ان پر کوئی عتاب و ملامت اور داروگیر نہ ہو۔ سابق کی طرح یوں ہی معاملہ ابہام میں رہے مسلمان ان سے کچھ تعرض نہ کریں۔ حق تعالیٰ نے فرما دیا کہ تم ان سے تعرض مت کرو۔ لیکن یہ اغماض و تغافل (تعرض نہ کرنا) راضی و مطمئن ہونے کی بنا پر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. سَيَحْلِفُونَعنقریب وہ قسمیں کھائیں گےsayaḥlifūna
  2. بِٱللَّهِاللہ کیbil-lahi
  3. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  4. إِذَاجبidhā
  5. ٱنقَلَبْتُمْلوٹو گے تمinqalabtum
  6. إِلَيْهِمْان کی طرفilayhim
  7. لِتُعْرِضُوا۟تاکہ تم اعراض برتوlituʿ'riḍū
  8. عَنْهُمْ ۖان سےʿanhum
  9. فَأَعْرِضُوا۟تو اعراض برتوfa-aʿriḍū
  10. عَنْهُمْ ۖان سےʿanhum
  11. إِنَّهُمْکیونکہ وہinnahum
  12. رِجْسٌۭ ۖگندگی ہیںrij'sun
  13. وَمَأْوَىٰهُمْاور ٹھکانہ ان کاwamawāhum
  14. جَهَنَّمُجہنم ہےjahannamu
  15. جَزَآءًۢبدلہ ہےjazāan
  16. بِمَابوجہ اس کےbimā
  17. كَانُوا۟جو تھے وہkānū
  18. يَكْسِبُونَکمائی کرتےyaksibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں