مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شمس، آیت 14

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فكذبوه فعقروها فدمدم عليهم ربهم بذنبهم فسواها

مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 15 میں سے آیت 14
  • پارہ 30
  • صفحہ 595

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت صالحؑ نے فرمایا تھا وَ لَا تَمَسُّوۡہَا بِسُوۡٓءٍ فَیَاۡخُذَکُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ (اعراف۔۷۳) (اس اونٹنی کو برائی سے ہاتھ نہ لگانا، ورنہ سخت دردناک عذاب میں پھنس جاؤگے) ان لوگوں نے اس بات کو جھوٹ سمجھا، پیغمبر کی تکذیب کی اور اونٹنی کو ہلاک کر ڈالا۔ آخر وہی ہوا جو حضرت صالحؑ نے کہا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے سب کو مٹا کر برابر کر دیا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَكَذَّبُوهُتو انہوں نے جھٹلایا اس کوfakadhabūhu
  2. فَعَقَرُوهَاپھر کاٹ ڈالا اس کوfaʿaqarūhā
  3. فَدَمْدَمَتو ہلاکت ڈالیfadamdama
  4. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  5. رَبُّهُمان کے رب نےrabbuhum
  6. بِذَنۢبِهِمْان کے گناہوں کی وجہ سےbidhanbihim
  7. فَسَوَّىٰهَاپھر برابر کردیا اس کوfasawwāhā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں