مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ علق، آیت 1

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اقرا باسم ربك الذي خلق

(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 19 میں سے آیت 1
  • پارہ 30
  • صفحہ 597

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ پانچ آیتیں ( اِقْرَاْ سے مَالَمْ یَعْلَمْ تک) قرآن کی سب آیتوں اور سورتوں سے پہلے اتریں۔ آپ ﷺ "غارحراء" میں خدائے واحد کی عبادت کر رہے تھے کہ اچانک حضرت جبریلؑ وحی لے کر آئے اور آپ ﷺ کو کہا اِقْرَاْ (پڑھیے) آپ ﷺ نے فرمایا ماانا بقاریٍٔ (میں پڑھا ہوا نہیں) جبریلؑ نے کئی بار آپ ﷺ کو زور زور سے دبایا، اور بار بار وہی لفظ اِقْرَاْ کہا۔ آپ ﷺ وہی ماانا بقاریٍٔ جواب دیتے رہے۔ تیسری مرتبہ جبریلؑ نے زور سے دبا کر کہا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱقْرَأْپڑھوiq'ra
  2. بِٱسْمِساتھ نام کےbi-is'mi
  3. رَبِّكَاپنے رب کےrabbika
  4. ٱلَّذِىوہ جس نےalladhī
  5. خَلَقَپیدا کیاkhalaqa

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں