مواد پر جائیں
Quran Maqasid

قَرَأَ

قرآن میں قرأ

معنی: پڑھو

قرأ قرآن کی 10 سورتوں کی 15 آیات میں 16 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
16
آیات
15
سورتیں
10
مادّہ
ق ر أ

قَرَأَ

فعل · 16 بار

معنی: پڑھو · دوسرے تراجم: پڑھا جائے, جو پڑھتے ہیں, پڑھتے ہو تم, پڑھیں گے

قرآن میں صورتیں

  • ٱقْرَأْ ×3
  • قُرِئَ ×2
  • يَقْرَءُونَ ×2
  • قَرَأْتَ ×2
  • فَٱقْرَءُوا۟ ×2
  • نَّقْرَؤُهُۥ ×1
  • لِتَقْرَأَهُۥ ×1
  • فَقَرَأَهُۥ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قرأت المرأة: رأت الدم، وأقرأت: صارت ذات قرء، وقرأت الجارية: استبرأتها بالقرء.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿شهر رمضان الذي أنزل فيه القرآن﴾ [البقرة:185] القرآن الكريم هو المنزل من اللوح المحفوظ مع جبريل عليه السلام على قلب سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم متلوا وهو كلام الله كلام نفساني قائم بذاته المقدسة، محفوظ في الصدور، متلو بالألسنة مكتوب في المصاحف، و ((أل)) فيه للعهد. ومنه قيل: هو علم بالغلبة، واشتقاقه…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ق ر أ پر مکمل اندراجات

قرأ والی آیات

15 میں سے آیات 1–15

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب قرآن پڑھا جائے تو توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے

    سورہ اعراف، آیت 7:204
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم کو اس (کتاب کے) بارے میں جو ہم نے تم پر نازل کی ہے کچھ شک ہو تو جو لوگ تم سے پہلے کی (اُتری ہوئی) کتابیں پڑھتے ہیں ان سے پوچھ لو۔ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس حق آچکا ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا

    سورہ یونس، آیت 10:94
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان مردود سے پناہ مانگ لیا کرو

    سورہ نحل، آیت 16:98
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (کہا جائے گا کہ) اپنی کتاب پڑھ لے۔ تو آج اپنا آپ ہی محاسب کافی ہے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:14
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب قرآن پڑھا کرتے ہو تو ہم تم میں اور ان لوگوں میں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے حجاب پر حجاب کر دیتے ہیں

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:45
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن ہم سب لوگوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ بلائیں گے۔ تو جن (کے اعمال) کی کتاب ان کے داہنے ہاتھ میں دی جائے گی وہ اپنی کتاب کو (خوش ہو ہو کر) پڑھیں گے اور ان پر دھاگے برابر بھی ظلم نہ ہوگا

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:71
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا تو تمہارا سونے کا گھر ہو یا تم آسمان پر چڑھ جاؤ۔ اور ہم تمہارے چڑھنے کو بھی نہیں مانیں گے جب تک کہ کوئی کتاب نہ لاؤ جسے ہم پڑھ بھی لیں۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار پاک ہے میں تو صرف ایک پیغام پہنچانے والا انسان ہوں

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:93
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے قرآن کو جزو جزو کرکے نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کو ٹھیر ٹھیر کر پڑھ کر سناؤ اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ اُتارا ہے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:106
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ اسے ان (لوگوں کو) پڑھ کر سناتا تو یہ اسے (کبھی) نہ مانتے

    سورہ شعراء، آیت 26:199
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ لیجیئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیئے

    سورہ حاقہ، آیت 69:19
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ مزمل، آیت 73:20
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو

    سورہ قیامہ، آیت 75:18
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے

    سورہ انشقاق، آیت 84:21
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا

    سورہ علق، آیت 96:1
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے

    سورہ علق، آیت 96:3