تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اس روز آدمی اپنی قبروں سے میدانِ حشر میں طرح طرح کی جماعتیں بن کر حاضر ہونگے۔ ایک گروہ شرابیوں کا ہوگا، ایک زانیوں کا ایک ظالموں کا، ایک چوروں کا ۔ وعلی ہذاالقیاس۔ یا یہ مطلب ہے کہ لوگ حساب سے فارغ ہو کر لوٹیں گے تو کچھ جماعتیں جنتی اور کچھ دوزخی ہو کر جنت اور دوزخ کی طرف چلی جائیں گی۔ یعنی میدان حشر میں ان کے عمل دکھلا دیے جائیں گے، تا بدکاروں کو ایک طرح کی رسوائی اور نیکو کاروں کو ایک قسم کی سرخروئی حاصل ہو…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں