شَأْن
اسم · 4 بارمعنی: کسی حالت · دوسرے تراجم: کام کے لیے, نئی شان, ایک حالت ہوگی
قرآن میں صورتیں
- شَأْنٍ ×3
- شَأْنِهِمْ ×1
شَأْن
معنی: کسی حالت
شأن قرآن کی 4 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: کسی حالت · دوسرے تراجم: کام کے لیے, نئی شان, ایک حالت ہوگی
الشأن: الحال والأمر الذي يتفق ويصلح، ولا يقال إلا فيما يعظم من الأحوال والأمور. قال الله تعالى: كل يوم هو في شأن [الرحمن/ 29] ، وشأن الرأس جمعه: شئون، وهو الوصلة بين متقابلاته التي بها قوام الإنسان.
الشين والهمزة والنون أصل واحد يدل على ابتغاء وطلب. من ذلك قول العرب: شأنت شأنه، أي قصدت قصده. وأنشدوا:
4 میں سے آیات 1–4
اور تم جس حال میں ہوتے ہو یا قرآن میں کچھ پڑھتے ہو یا تم لوگ کوئی (اور) کام کرتے ہو جب اس میں مصروف ہوتے ہو ہم تمہارے سامنے ہوتے ہیں اور تمہارے پروردگار سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے نہ زمین میں نہ آسمان میں اور نہ کوئی چیز اس سے چھوٹی ہے یا بڑی مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے
سورہ یونس، آیت 10:61مومن تو وہ ہیں جو خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور جب کبھی ایسے کام کے لئے جو جمع ہو کر کرنے کا ہو پیغمبر خدا کے پاس جمع ہوں تو ان سے اجازت لئے بغیر چلے نہیں جاتے۔ اے پیغمبر جو لوگ تم سے اجازت حاصل کرتے ہیں وہی خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں۔ سو جب یہ لوگ تم سے کسی کام کے لئے اجازت مانگا کریں تو ان میں سے جسے چاہا کرو اجازت دے دیا کرو اور ان کے لئے خدا سے بخششیں مانگا کرو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے
سورہ نور، آیت 24:62آسمان اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اسی سے مانگتے ہیں۔ وہ ہر روز کام میں مصروف رہتا ہے
سورہ رحمٰن، آیت 55:29ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا
سورہ عبس، آیت 80:37