أُحْصِرُ
فعل · 2 بارمعنی: تم گھیر لیے جاؤ · دوسرے تراجم: گھیر لیے گئے
قرآن میں صورتیں
- أُحْصِرْتُمْ ×1
- أُحْصِرُوا۟ ×1
أُحْصِرُ
معنی: تم گھیر لیے جاؤ
أحصر قرآن کی 1 سورہ کی 2 آیات میں 2 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: تم گھیر لیے جاؤ · دوسرے تراجم: گھیر لیے گئے
الحصر: التضييق، قال عز وجل:
قوله تعالى: ﴿وجعلنا جهنم للكافرين حصيرا﴾ [الإسراء: 8] أي مكانا ضيقا حاجزا لهم، من حصرته أي ضيقت عليه ومنعته من التصرف. وقيل: الحصير: السجن لما فيه من الضيق فهو فعيل بمعنى فاعل. وسمي الحصير حصيرا لكونه يحصر من يجلس عليه. والحصر في اصطلاح العلماء قصر الصفة على الموصوف والموصوف على الصفة نحو: ﴿لا إله إلا الله﴾ [محمد:…
2 میں سے آیات 1–2
اور خدا (کی خوشنودی) کے لئے حج اور عمرے کو پورا کرو۔ اور اگر (راستےمیں) روک لئے جاؤ تو جیسی قربانی میسر ہو (کردو) اور جب تک قربانی اپنے مقام پر نہ پہنچ جائے سر نہ منڈاؤ۔ اور اگر کوئی تم میں بیمار ہو یا اس کے سر میں کسی طرح کی تکلیف ہو تو (اگر وہ سر منڈالے تو) اس کے بدلے روزے رکھے یا صدقہ دے یا قربانی کرے پھر جب (تکلیف دور ہو کر) تم مطمئن ہوجاؤ تو جو (تم میں) حج کے وقت تک عمرے سے فائدہ اٹھانا چاہے وہ جیسی قربانی میسر ہو کرے۔ اور جس کو (قربانی) نہ ملے وہ تین روزے ایام حج میں رکھے اور سات جب واپس ہو۔ یہ پورے دس ہوئے۔ یہ حکم اس شخص کے لئے ہے جس کے اہل وعیال مکے میں نہ رہتے ہوں اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا سخت عذاب دینے والا ہے
سورہ بقرہ، آیت 2:196(اور ہاں تم جو خرچ کرو گے تو) ان حاجتمندوں کے لئے جو خدا کی راہ میں رکے بیٹھے ہیں اور ملک میں کسی طرف جانے کی طاقت نہیں رکھتے (اور مانگنے سے عار رکھتے ہیں) یہاں تک کہ نہ مانگنے کی وجہ سے ناواقف شخص ان کو غنی خیال کرتا ہے اور تم قیافے سے ان کو صاف پہچان لو (کہ حاجتمند ہیں اور شرم کے سبب) لوگوں سے (منہ پھوڑ کر اور) لپٹ کر نہیں مانگ سکتے اور تم جو مال خرچ کرو گے کچھ شک نہیں کہ خدا اس کو جانتا ہے
سورہ بقرہ، آیت 2:273