مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَخْدان

قرآن میں أخدان

معنی: چھپے دوست

أخدان قرآن کی 2 سورتوں کی 2 آیات میں 2 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
2
آیات
2
سورتیں
2
مادّہ
خ د ن

أَخْدان

اسم · 2 بار

معنی: چھپے دوست

قرآن میں صورتیں

  • أَخْدَانٍ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قال الله تعالى: ولا متخذات أخدان

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ولا متخذات أخدان﴾ [النساء: 25]. الخدن والخدين: المصاحب. وأكثر ما يقال فيمن صاحبته بشهوة. وقوله:

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ خ د ن پر مکمل اندراجات

أخدان والی آیات

2 میں سے آیات 1–2

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو شخص تم میں سے مومن آزاد عورتوں (یعنی بیبیوں) سے نکاح کرنے کا مقدور نہ رکھے تو مومن لونڈیوں میں ہی جو تمہارے قبضے میں آگئی ہوں (نکاح کرلے) اور خدا تمہارے ایمان کو اچھی طرح جانتا ہے تم آپس میں ایک دوسرے کے ہم جنس ہو تو ان لونڈیوں کے ساتھ ان کے مالکوں سے اجازت حاصل کرکے نکاح کر لو اور دستور کے مطابق ان کا مہر بھی ادا کردو بشرطیکہ عفیفہ ہوں نہ ایسی کہ کھلم کھلا بدکاری کریں اور نہ درپردہ دوستی کرنا چاہیں پھر اگر نکاح میں آکر بدکاری کا ارتکاب کر بیٹھیں تو جو سزا آزاد عورتوں (یعنی بیبیوں) کے لئے ہے اس کی آدھی ان کو (دی جائے) یہ (لونڈی کے ساتھ نکاح کرنے کی) اجازت اس شخص کو ہے جسے گناہ کر بیٹھنے کا اندیشہ ہو اور اگر صبر کرو تو یہ تمہارے لئے بہت اچھا ہے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ نساء، آیت 4:25
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    آج تمہارے لیے سب پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئیں اور اہل کتاب کا کھانا بھی تم کو حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کو حلال ہے اور پاک دامن مومن عورتیں اور پاک دامن اہل کتاب عورتیں بھی (حلال ہیں) جبکہ ان کا مہر دے دو۔ اور ان سے عفت قائم رکھنی مقصود ہو نہ کھلی بدکاری کرنی اور نہ چھپی دوستی کرنی اور جو شخص ایمان سے منکر ہوا اس کے عمل ضائع ہو گئے اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا

    سورہ مائدہ، آیت 5:5