مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَكْمَه

قرآن میں أكمه

معنی: پیدائشی اندھے کو

أكمه قرآن کی 2 سورتوں کی 2 آیات میں 2 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
2
آیات
2
سورتیں
2
مادّہ
ك م ه

أَكْمَه

اسم · 2 بار

معنی: پیدائشی اندھے کو · دوسرے تراجم: مادرزاد اندھے کو

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْأَكْمَهَ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الأكمه: هو الذي يولد مطموس العين، وقد يقال لمن تذهب عينه، قال:399-كمهت عيناه حتى ابيضتا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله: ﴿وتبرئ الأكمه والأبرص﴾ [المائدة: 110] قيل: الأكمه من ولد أعمى. ويقال: هو الذي يولد مطموس العين. وقيل: بل هو الذي طرأ عليه العمى أو ذهاب العين، قال الشاعر: [من البسيط]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ك م ه پر مکمل اندراجات

أكمه والی آیات

2 میں سے آیات 1–2

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (عیسیٰ) بنی اسرائیل کی طرف پیغمبر (ہو کر جائیں گے اور کہیں گے) کہ میں تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں وہ یہ کہ تمہارے سامنے مٹی کی مورت بشکل پرند بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ خدا کے حکم سے (سچ مچ) جانور ہو جاتا ہے اور اندھے اور ابرص کو تندرست کر دیتا ہوں اور خدا کے حکم سے مردے میں جان ڈال دیتا ہوں اور جو کچھ تم کھا کر آتے ہو اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو سب تم کو بتا دیتا ہوں اگر تم صاحب ایمان ہو تو ان باتوں میں تمہارے لیے (قدرت خدا کی) نشانی ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:49
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب خدا (عیسیٰ سے) فرمائے گا کہ اے عیسیٰ بن مریم! میرے ان احسانوں کو یاد کرو جو میں نے تم پر اور تمہاری والدہ پر کئے جب میں نے روح القدس (یعنی جبرئیل) سے تمہاری مدد کی تم جھولے میں اور جوان ہو کر (ایک ہی نسق پر) لوگوں سے گفتگو کرتے تھے اور جب میں نے تم کو کتاب اور دانائی اور تورات اور انجیل سکھائی اور جب تم میرے حکم سے مٹی کا جانور بنا کر اس میں پھونک مار دیتے تھے تو وہ میرے حکم سے اڑنے لگتا تھا اور مادر زاد اندھے اور سفید داغ والے کو میرے حکم سے چنگا کر دیتے تھے اور مردے کو میرے حکم سے (زندہ کرکے قبر سے) نکال کھڑا کرتے تھے اور جب میں نے بنی اسرائیل (کے ہاتھوں) کو تم سے روک دیا جب تم ان کے پاس کھلے نشان لے کر آئے تو جو ان میں سے کافر تھے کہنے لگے کہ یہ صریح جادو ہے

    سورہ مائدہ، آیت 5:110