اخْفِضْ
فعل · 3 بارمعنی: اور جھکا لے · دوسرے تراجم: اور جھکاؤ/ جھکائے رکھنا, اور جھکا دے
قرآن میں صورتیں
- وَٱخْفِضْ ×3
اخْفِضْ
معنی: اور جھکا لے
اخفض قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اور جھکا لے · دوسرے تراجم: اور جھکاؤ/ جھکائے رکھنا, اور جھکا دے
الخفض: ضد الرفع، والخفض الدعة والسير اللين وقوله عز وجل: واخفض لهما جناح الذل
قوله تعالى: ﴿واخفض لهما جناح الذل من الرحمة﴾ [الإسراء: 24] أي ألن لهما جناحك ومقالك. والخفض ضد الرفع. والخفض: اللين في السير. والخفض: الدعة. ومنه: خفض العيش.
3 میں سے آیات 1–3
اور ہم نے کفار کی کئی جماعتوں کو جو (فوائد دنیاوی سے) متمتع کیا ہے تم ان کی طرف (رغبت سے) آنکھ اٹھا کر نہ دیکھنا اور نہ ان کے حال پر تاسف کرنا اور مومنوں سے خاطر اور تواضع سے پیش آنا
سورہ حجر، آیت 15:88اور عجزو نیاز سے ان کے آگے جھکے رہو اور ان کے حق میں دعا کرو کہ اے پروردگار جیسا انہوں نے مجھے بچپن میں (شفقت سے) پرورش کیا ہے تو بھی اُن (کے حال) پر رحمت فرما
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:24اور جو مومن تمہارے پیرو ہوگئے ہیں ان سے متواضع پیش آؤ
سورہ شعراء، آیت 26:215