مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واخفض لهما جناح الذل من الرحمة وقل رب ارحمهما كما ربياني صغيرا

اور عجزو نیاز سے ان کے آگے جھکے رہو اور ان کے حق میں دعا کرو کہ اے پروردگار جیسا انہوں نے مجھے بچپن میں (شفقت سے) پرورش کیا ہے تو بھی اُن (کے حال) پر رحمت فرما

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 24
  • پارہ 15
  • صفحہ 284

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب میں بالکل کمزور و ناتواں تھا انہوں نے میری تربیت میں خون پسینہ ایک کر دیا۔ اپنے خیال کے موافق میرے لئے ہر ایک راحت و خوبی کی فکر کی ۔ ہزارہا آفات و حوادث سے بچانے کی کوشش کرتے رہے ۔ بارہا میری خاطر اپنی جان جوکھوں میں ڈالی ، آج ان کی ضعیفی کا وقت آیا ہے ، جو کچھ میری قدرت میں ہے ان کی خدمت و تعظیم کرتا ہوں ،لیکن پورا حق ادا نہیں کر سکتا۔ اس لئے تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بڑھاپے میں اور موت کے بعد ان پر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱخْفِضْاور جھکاؤ/ جھکائے رکھناwa-ikh'fiḍ
  2. لَهُمَاان دونوں کے لئےlahumā
  3. جَنَاحَبازوjanāḥa
  4. ٱلذُّلِّذلت کا/ عاجزی کاl-dhuli
  5. مِنَسےmina
  6. ٱلرَّحْمَةِرحمتl-raḥmati
  7. وَقُلاور کہوwaqul
  8. رَّبِّاے میرے ربrabbi
  9. ٱرْحَمْهُمَارحم کیجئے ان دونوں پرir'ḥamhumā
  10. كَمَاجیسا کہkamā
  11. رَبَّيَانِىان دونوں نے پالا مجھ کوrabbayānī
  12. صَغِيرًۭابچپن میں/ چھوٹے ہوتےṣaghīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں