مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 259

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

او كالذي مر على قرية وهي خاوية على عروشها قال انى يحيي هذه الله بعد موتها فاماته الله مائة عام ثم بعثه قال كم لبثت قال لبثت يوما او بعض يوم قال بل لبثت مائة عام فانظر الى طعامك وشرابك لم يتسنه وانظر الى حمارك ولنجعلك اية للناس وانظر الى العظام كيف ننشزها ثم نكسوها لحما فلما تبين له قال اعلم ان الله على كل شيء قدير

یا اسی طرح اس شخص کو (نہیں دیکھا) جسے ایک گاؤں میں جو اپنی چھتوں پر گرا پڑا تھا اتفاق گزر ہوا۔ تو اس نے کہا کہ خدا اس (کے باشندوں) کو مرنے کے بعد کیونکر زندہ کرے گا۔ تو خدا نے اس کی روح قبض کرلی (اور) سو برس تک (اس کو مردہ رکھا) پھر اس کو جلا اٹھایا اور پوچھا تم کتنا عرصہ (مرے) رہے ہو اس نے جواب دیا کہ ایک دن یا اس سے بھی کم۔ خدا نے فرمایا (نہیں) بلکہ سو برس (مرے) رہے ہو۔ اور اپنے کھانے پینے کی چیزوں کو دیکھو کہ (اتنی مدت میں مطلق) سڑی بسی نہیں اور اپنے گدھے کو بھی دیکھو (جو مرا پڑا ہے) غرض (ان باتوں سے) یہ ہے کہ ہم تم کو لوگوں کے لئے (اپنی قدرت کی) نشانی بنائیں اور (ہاں گدھے) کی ہڈیوں کو دیکھو کہ ہم ان کو کیونکر جوڑے دیتے اور ان پر (کس طرح) گوشت پوست چڑھا دیتے ہیں۔ جب یہ واقعات اس کے مشاہدے میں آئے تو بول اٹھا کہ میں یقین کرتا ہوں کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 259
  • پارہ 3
  • صفحہ 43

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وہ شخص حضرت عزیزؑ پیغمبر تھے اور تمام توریت ان کو یاد تھی۔ بخت نصر کافر بادشاہ تھا اس نے بیت المقدس کو ویران کیا اور بنی اسرائیل سے بہت لوگوں کو قید کر کے لے گیا ان میں حضرت عزیزؑ بھی تھے جب قید سے چھوٹ آئے تب حضرت عزیزؑ نے راہ میں ایک شہر دیکھا ویران اس کی عمارت گری ہوئی دیکھ کر اپنے جی میں کہا کہ یہاں کے ساکن سب مر گئے کیونکر حق تعالیٰ ان کو پھر جلاوے اور یہ شہر پھر آباد ہو۔ اسی جگہ ان کی روح قبض ہوئی اور ان کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَوْیاaw
  2. كَٱلَّذِىاس شخص کی طرح ہے جو۔ پابند اس شخص کے جوka-alladhī
  3. مَرَّگزراmarra
  4. عَلَىٰپرʿalā
  5. قَرْيَةٍۢایک بستی کےqaryatin
  6. وَهِىَاوروہwahiya
  7. خَاوِيَةٌگری ہوئی تھیkhāwiyatun
  8. عَلَىٰپرʿalā
  9. عُرُوشِهَااپنی چھتوں کےʿurūshihā
  10. قَالَاس نے کہاqāla
  11. أَنَّىٰکس طرح۔ کیوں کرannā
  12. يُحْىِۦزندہ کرے گاyuḥ'yī
  13. هَـٰذِهِاس کوhādhihi
  14. ٱللَّهُاللہl-lahu
  15. بَعْدَبعدbaʿda
  16. مَوْتِهَا ۖاس کی موت کےmawtihā
  17. فَأَمَاتَهُتو مار دیا اس کوfa-amātahu
  18. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  19. مِا۟ئَةَسوmi-ata
  20. عَامٍۢسالʿāmin
  21. ثُمَّپھرthumma
  22. بَعَثَهُۥ ۖاٹھایا اس کو۔ زندہ کیا اس کوbaʿathahu
  23. قَالَفرمایاqāla
  24. كَمْکتنا عرصہkam
  25. لَبِثْتَ ۖتم ٹھہرے ہوlabith'ta
  26. قَالَاس نے کہاqāla
  27. لَبِثْتُمیں ٹھہراlabith'tu
  28. يَوْمًاایک دنyawman
  29. أَوْیاaw
  30. بَعْضَکچھ حصہbaʿḍa
  31. يَوْمٍۢ ۖدن کاyawmin
  32. قَالَفرمایاqāla
  33. بَلبلکہbal
  34. لَّبِثْتَتو ٹھہراlabith'ta
  35. مِا۟ئَةَسوmi-ata
  36. عَامٍۢسالʿāmin
  37. فَٱنظُرْپس دیکھfa-unẓur
  38. إِلَىٰطرفilā
  39. طَعَامِكَاپنے کھانے کےṭaʿāmika
  40. وَشَرَابِكَاور اپنے پینے کےwasharābika
  41. لَمْنہیںlam
  42. يَتَسَنَّهْ ۖخراب ہوا وہyatasannah
  43. وَٱنظُرْاور دیکھوwa-unẓur
  44. إِلَىٰطرفilā
  45. حِمَارِكَاپنے گدھے کےḥimārika
  46. وَلِنَجْعَلَكَاور تاکہ ہم بنادیں تم کوwalinajʿalaka
  47. ءَايَةًۭایک نشانیāyatan
  48. لِّلنَّاسِ ۖلوگوں کے لیےlilnnāsi
  49. وَٱنظُرْاور دیکھوwa-unẓur
  50. إِلَىطرفilā
  51. ٱلْعِظَامِہڈیوں کےl-ʿiẓāmi
  52. كَيْفَکس طرحkayfa
  53. نُنشِزُهَاہم جوڑ دیتے ہیں ان کو۔ ہم حرکت دیتے ہیں ان کو۔ ہم الٹا دیتے ہیں ان کوnunshizuhā
  54. ثُمَّپھرthumma
  55. نَكْسُوهَاہم پہناتے ہیںnaksūhā
  56. لَحْمًۭا ۚگوشتlaḥman
  57. فَلَمَّاپھر جبfalammā
  58. تَبَيَّنَواضح ہوگیاtabayyana
  59. لَهُۥواسطے اس کوlahu
  60. قَالَکہاqāla
  61. أَعْلَمُمیں جان گیاaʿlamu
  62. أَنَّبیشکanna
  63. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  64. عَلَىٰاوپرʿalā
  65. كُلِّہرkulli
  66. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  67. قَدِيرٌۭقادر ہےqadīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں