مواد پر جائیں
Quran Maqasid

خَتَمَ

قرآن میں ختم

معنی: مہر لگادیں

ختم قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
5
مادّہ
خ ت م

خَتَمَ

فعل · 5 بار

معنی: مہر لگادیں · دوسرے تراجم: اور مہر لگا دے, مہر لگا دیتا, اور مہر لگا دی

قرآن میں صورتیں

  • وَخَتَمَ ×2
  • خَتَمَ ×1
  • نَخْتِمُ ×1
  • يَخْتِمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الختم والطبع يقال على وجهين: مصدر ختمت وطبعت، وهو تأثير الشيء كنقش الخاتم

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وخاتم النبيين﴾ [الأحزاب: 40] قرئ بفتح التاء وكسرها في السبع. فمعنى الكسر أنه ختم من تقدمه من الأنبياء والمرسلين. وقد شرح هذا بقوله عليه الصلاة والسلام: "لا نبي بعدي". ولما استقر له هذا الوصف قال فيه الشاعر": [من الكامل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ خ ت م پر مکمل اندراجات

ختم والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا نے ان کے دلوں اور کانوں پر مہر لگا رکھی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ (پڑا ہوا) ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب (تیار) ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:7
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (ان کافروں سے) کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا تمہارے کان اور آنکھیں چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگادے تو خداکے سوا کون سا معبود ہے جو تمہیں یہ نعمتیں پھر بخشے؟ دیکھو ہم کس کس طرح اپنی آیتیں بیان کرتے ہیں۔ پھر بھی یہ لوگ ردگردانی کرتے ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:46
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور جو کچھ یہ کرتے رہے تھے ان کے ہاتھ ہم سے بیان کردیں گے اور ان کے پاؤں (اس کی) گواہی دیں گے

    سورہ یٰسین، آیت 36:65
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے خدا پر جھوٹ باندھ لیا ہے؟ اگر خدا چاہے تو (اے محمدﷺ) تمہارے دل پر مہر لگا دے۔ اور خدا جھوٹ کو نابود کرتا اور اپنی باتوں سے حق کو ثابت کرتا ہے۔ بےشک وہ سینے تک کی باتوں سے واقف ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:24
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے اور باوجود جاننے بوجھنے کے (گمراہ ہو رہا ہے تو) خدا نے (بھی) اس کو گمراہ کردیا اور اس کے کانوں اور دل پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا۔ اب خدا کے سوا اس کو کون راہ پر لاسکتا ہے۔ بھلا تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے؟

    سورہ جاثیہ، آیت 45:23