مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جاثیہ، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

افرايت من اتخذ الهه هواه واضله الله على علم وختم على سمعه وقلبه وجعل على بصره غشاوة فمن يهديه من بعد الله افلا تذكرون

بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے اور باوجود جاننے بوجھنے کے (گمراہ ہو رہا ہے تو) خدا نے (بھی) اس کو گمراہ کردیا اور اس کے کانوں اور دل پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا۔ اب خدا کے سوا اس کو کون راہ پر لاسکتا ہے۔ بھلا تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 37 میں سے آیت 23
  • پارہ 25
  • صفحہ 501

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ جانتا تھا کہ اسکی استعداد خراب ہے اور اسی قابل ہے کہ سیدھی راہ سے اِدھر اُدھر بھٹکتا پھرے۔ یا یہ مطلب ہے کہ وہ بدبخت علم رکھنے کے باوجود اور سمجھنے بوجھنے کے بعد گمراہ ہوا۔ جو شخص محض خواہش نفس کو اپنا حاکم اور معبود ٹھہرا لے، جدھر اسکی خواہش لے چلے ادھر ہی چل پڑے اور حق و ناحق کے جانچنے کا معیار اسکے پاس یہ ہی خواہش نفس رہ جائے، نہ دل سچی بات کوسمجھتا ہے، نہ آنکھ سے بصیرت کی روشنی نظر آتی ہے ۔ ظاہر ہے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَرَءَيْتَکیا پھر تم نے دیکھاafara-ayta
  2. مَنِجس نےmani
  3. ٱتَّخَذَبنا لیاittakhadha
  4. إِلَـٰهَهُۥاپنا الہilāhahu
  5. هَوَىٰهُاپنی خواہش نفس کوhawāhu
  6. وَأَضَلَّهُاور بھٹکا دیا اس کوwa-aḍallahu
  7. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  8. عَلَىٰباوجودʿalā
  9. عِلْمٍۢعلم کےʿil'min
  10. وَخَتَمَاور مہر لگا دیwakhatama
  11. عَلَىٰپرʿalā
  12. سَمْعِهِۦاس کے کانsamʿihi
  13. وَقَلْبِهِۦاور اس کے دل پرwaqalbihi
  14. وَجَعَلَاور اس نے ڈال دیاwajaʿala
  15. عَلَىٰپرʿalā
  16. بَصَرِهِۦاس کی آنکھbaṣarihi
  17. غِشَـٰوَةًۭایک پردہghishāwatan
  18. فَمَنتو کونfaman
  19. يَهْدِيهِہدایت دے گا اس کوyahdīhi
  20. مِنۢmin
  21. بَعْدِبعد کیاbaʿdi
  22. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  23. أَفَلَابھلا نہیںafalā
  24. تَذَكَّرُونَتم نصیحٹ پکڑتےtadhakkarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں