مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 46

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل ارايتم ان اخذ الله سمعكم وابصاركم وختم على قلوبكم من اله غير الله ياتيكم به انظر كيف نصرف الايات ثم هم يصدفون

(ان کافروں سے) کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا تمہارے کان اور آنکھیں چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگادے تو خداکے سوا کون سا معبود ہے جو تمہیں یہ نعمتیں پھر بخشے؟ دیکھو ہم کس کس طرح اپنی آیتیں بیان کرتے ہیں۔ پھر بھی یہ لوگ ردگردانی کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 46
  • پارہ 7
  • صفحہ 133

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کہ نہ تم سن سکو نہ دیکھ سکو نہ دل سے سمجھ سکو۔ حضرت شاہ صاحبؒ فرماتے ہیں "یعنی توبہ میں دیر نہ کرے۔ جو کان اور آنکھ اور دل اس وقت ہے شاید پھر نہ ملے" اور اس لئے توبہ و استغفار کی توفیق نہ ہو سکے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. أَرَءَيْتُمْکیا دیکھا تم نےara-aytum
  3. إِنْاگرin
  4. أَخَذَلے لے ۔ چھین لےakhadha
  5. ٱللَّهُاللہl-lahu
  6. سَمْعَكُمْتمہاری سماعت کوsamʿakum
  7. وَأَبْصَـٰرَكُمْاور تمہاری بصارت کو۔ نگاہوں کوwa-abṣārakum
  8. وَخَتَمَاور مہر لگا دےwakhatama
  9. عَلَىٰپرʿalā
  10. قُلُوبِكُمتمہارے دلوںqulūbikum
  11. مَّنْکونman
  12. إِلَـٰهٌالہ ہےilāhun
  13. غَيْرُسواghayru
  14. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  15. يَأْتِيكُمجو لائے گا تمہارے پاسyatīkum
  16. بِهِ ۗاس کوbihi
  17. ٱنظُرْدیکھوunẓur
  18. كَيْفَکس طرحkayfa
  19. نُصَرِّفُہم پھیر پھیر کر لاتے ہیںnuṣarrifu
  20. ٱلْـَٔايَـٰتِآیات کوl-āyāti
  21. ثُمَّپھرthumma
  22. هُمْوہhum
  23. يَصْدِفُونَاعراض برتتے ہیںyaṣdifūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں