مواد پر جائیں
Quran Maqasid

عاصِف

قرآن میں عاصف

معنی: شدید

عاصف قرآن کی 2 سورتوں کی 2 آیات میں 2 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
2
آیات
2
سورتیں
2
مادّہ
ع ص ف

عاصِف

اسم · 2 بار

معنی: شدید · دوسرے تراجم: تیز ہوا کے

قرآن میں صورتیں

  • عَاصِفٌ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العصف والعصيفة: الذي يعصف من الزرع، ويقال لحطام النبت المتكسر: عصف.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ريح عاصف﴾ [يونس: 22] أي شديدة الهبوب والمرور. ويقال:

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ع ص ف پر مکمل اندراجات

عاصف والی آیات

2 میں سے آیات 1–2

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جو تم کو جنگل اور دریا میں چلنے پھرنے اور سیر کرنے کی توفیق دیتا ہے۔ یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں (سوار) ہوتے اور کشتیاں پاکیزہ ہوا (کے نرم نرم جھونکوں) سے سواروں کو لے کر چلنے لگتی ہیں اور وہ ان سے خوش ہوتے ہیں تو ناگہاں زناٹے کی ہوا چل پڑتی ہے اور لہریں ہر طرف سے ان پر (جوش مارتی ہوئی) آنے لگتی ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ (اب تو) لہروں میں گھر گئے تو اس وقت خالص خدا ہی کی عبادت کرکے اس سے دعا مانگنے لگتے ہیں کہ (اے خدا) اگر تو ہم کو اس سے نجات بخشے تو ہم (تیرے) بہت ہی شکر گزار ہوں

    سورہ یونس، آیت 10:22
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال راکھ کی سی ہے کہ آندھی کے دن اس پر زور کی ہوا چلے (اور) اسے اڑا لے جائے (اس طرح) جو کام وہ کرتے رہے ان پر ان کو کچھ دسترس نہ ہوگی۔ یہی تو پرلے سرے کی گمراہی ہے

    سورہ ابراہیم، آیت 14:18