مواد پر جائیں
Quran Maqasid

فاتَ

قرآن میں فات

معنی: فوت ہوگیا تم سے۔ چلا گیا تم سے

فات قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
3
مادّہ
ف و ت

فاتَ

فعل · 3 بار

معنی: فوت ہوگیا تم سے۔ چلا گیا تم سے · دوسرے تراجم: نقصان ہوا تم کو۔ کھو گیا تم سے, ہاتھ سے نکل جائے

قرآن میں صورتیں

  • فَاتَكُمْ ×3

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الفوت: بعد الشيء عن الإنسان بحيث يتعذر إدراكه، قال: وإن فاتكم شيء من أزواجكم إلى الكفار

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الفاء والواو والتاء أصيل صحيح يدل على خلاف إدراك الشيء والوصول إليه. يقال: فاته الشيء فوتا. وتفاوت الشيئان: تباعد ما بينهما، أي لم يدرك هذا ذاك. والافتيات: افتعال من الفوت، وهو السبق إلى الشيء دون الائتمار. يقال: فلان لا يفتات عليه، أي لا يعمل شيء دون أمره.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ف و ت پر مکمل اندراجات

فات والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب تم لوگ دور بھاگے جاتے تھے اور کسی کو پیچھے پھر کر نہیں دیکھتے تھے اور رسول الله تم کو تمہارے پیچھے کھڑے بلا رہے تھے تو خدا نے تم کو غم پر غم پہنچایا تاکہ جو چیز تمہارے ہاتھ سے جاتی رہی یا جو مصیبت تم پر واقع ہوئی ہے اس سے تم اندوہ ناک نہ ہو اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:153
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تاکہ جو (مطلب) تم سے فوت ہوگیا ہو اس کا غم نہ کھایا کرو اور جو تم کو اس نے دیا ہو اس پر اترایا نہ کرو۔ اور خدا کسی اترانے اور شیخی بگھارنے والے کو دوست نہیں رکھتا

    سورہ حدید، آیت 57:23
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کوئی عورت تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائے (اور اس کا مہر وصول نہ ہوا ہو) پھر تم ان سے جنگ کرو (اور ان سے تم کو غنیمت ہاتھ لگے) تو جن کی عورتیں چلی گئی ہیں ان کو (اس مال میں سے) اتنا دے دو جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور خدا سے جس پر تم ایمان لائے ہو ڈرو

    سورہ ممتحنہ، آیت 60:11