مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 153

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذ تصعدون ولا تلوون على احد والرسول يدعوكم في اخراكم فاثابكم غما بغم لكيلا تحزنوا على ما فاتكم ولا ما اصابكم والله خبير بما تعملون

(وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب تم لوگ دور بھاگے جاتے تھے اور کسی کو پیچھے پھر کر نہیں دیکھتے تھے اور رسول الله تم کو تمہارے پیچھے کھڑے بلا رہے تھے تو خدا نے تم کو غم پر غم پہنچایا تاکہ جو چیز تمہارے ہاتھ سے جاتی رہی یا جو مصیبت تم پر واقع ہوئی ہے اس سے تم اندوہ ناک نہ ہو اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 153
  • پارہ 4
  • صفحہ 69

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تم بھاگ کر پہاڑوں اور جنگلوں کو چڑھے چلے جا رہے تھے اور گھبراہٹ میں پیچھے مڑ کر بھی کسی کو نہ دیکھتے تھے۔ اس وقت خدا کا پیغمبر بدستور اپنی جگہ کھڑا ہوا تم کو اس قبیح حرکت سے روکتا تھا۔ اور اپنی طرف بلا رہا تھا۔ مگر تم تشویش و اضطراب میں آواز کہاں سننے والے تھے، آخر جب کعب بن مالک چلائے تب لوگوں نے سنا اور واپس آ کر اپنے نبی کے گرد جمع ہو گئے۔ یعنی تم نے رسول کا دل تنگ کیا اس کے بدلے تم پر تنگی آئی۔ غم کا بدلہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ إِذْجبidh
  2. تُصْعِدُونَتم چڑھے جارہے تھےtuṣ'ʿidūna
  3. وَلَااور نہwalā
  4. تَلْوُۥنَتم مڑ کر دیکھتے تھے۔ اور تم پیچھے پھر کر نہ دیکھتے تھےtalwūna
  5. عَلَىٰٓاوپرʿalā
  6. أَحَدٍۢکسی ایک کےaḥadin
  7. وَٱلرَّسُولُاور رسولwal-rasūlu
  8. يَدْعُوكُمْبلا رہے تھے تمyadʿūkum
  9. فِىٓfī
  10. أُخْرَىٰكُمْتمہارے پیچھے سےukh'rākum
  11. فَأَثَـٰبَكُمْتو اس نے دیا تم کوfa-athābakum
  12. غَمًّۢاغمghamman
  13. بِغَمٍّۢساتھ غم کےbighammin
  14. لِّكَيْلَاتاکہ نہlikaylā
  15. تَحْزَنُوا۟تم غم کروtaḥzanū
  16. عَلَىٰاوپرʿalā
  17. مَااس کے جوmā
  18. فَاتَكُمْفوت ہوگیا تم سے۔ چلا گیا تم سےfātakum
  19. وَلَااور نہwalā
  20. مَآجوmā
  21. أَصَـٰبَكُمْ ۗپہنچا تم کوaṣābakum
  22. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  23. خَبِيرٌۢخبر رکھنے والا ہےkhabīrun
  24. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  25. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں