مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ممتحنہ، آیت 11

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان فاتكم شيء من ازواجكم الى الكفار فعاقبتم فاتوا الذين ذهبت ازواجهم مثل ما انفقوا واتقوا الله الذي انتم به مؤمنون

اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کوئی عورت تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائے (اور اس کا مہر وصول نہ ہوا ہو) پھر تم ان سے جنگ کرو (اور ان سے تم کو غنیمت ہاتھ لگے) تو جن کی عورتیں چلی گئی ہیں ان کو (اس مال میں سے) اتنا دے دو جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور خدا سے جس پر تم ایمان لائے ہو ڈرو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 13 میں سے آیت 11
  • پارہ 28
  • صفحہ 550

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس مسلمان کی عورت گئ اور کافر اس کا خرچ کیا ہوا نہیں پھیرتے تو جس کافر کی عورت مسلمانوں کے ہاں آئے اس کا جو خرچ دینا تھا اس کافر کو نہ دیں۔ بلکہ اسی مسلمان کو دیں جس کا حق مارا گیا ہے، اس مسلمان کا حق دیکر جو بچ رہے وہ واپس کر دیں۔ بعض علماء نے لکھا ہے کہ اگر کوئی مسلمان کافر کا خرچ کیا ہوا واپس نہیں کرسکتا تو بیت المال سے دیا جائے۔ اللہ اکبر! کس قدر عدل و انصاف کی تعلیم ہے۔ لیکن اس پر کاربند وہ ہی ہوگا جس کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِناور اگرwa-in
  2. فَاتَكُمْہاتھ سے نکل جائےfātakum
  3. شَىْءٌۭتمہارے کوئی چیزshayon
  4. مِّنْسےmin
  5. أَزْوَٰجِكُمْتمہاری بیویوں میں سےazwājikum
  6. إِلَىطرفilā
  7. ٱلْكُفَّارِکفار کی (طرف)l-kufāri
  8. فَعَاقَبْتُمْپھر تمہاری باری آئیfaʿāqabtum
  9. فَـَٔاتُوا۟تو دو انfaātū
  10. ٱلَّذِينَلوگوں کوalladhīna
  11. ذَهَبَتْچلی گئیںdhahabat
  12. أَزْوَٰجُهُمبیویاں جن کیazwājuhum
  13. مِّثْلَمانند اس کےmith'la
  14. مَآجوmā
  15. أَنفَقُوا۟ ۚانہوں نے خرچ کیاanfaqū
  16. وَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqū
  17. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  18. ٱلَّذِىٓوہ ذاتalladhī
  19. أَنتُمتمantum
  20. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  21. مُؤْمِنُونَایمان لانے والے ہوmu'minūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں