مَدْحُور
اسم · 3 بارمعنی: رحمت سے دور کیا ہوا · دوسرے تراجم: رحمت سے دور رکھا ہوا, رحمت سے دور
قرآن میں صورتیں
- مَّدْحُورًا ×3
مَدْحُور
معنی: رحمت سے دور کیا ہوا
مدحور قرآن کی 2 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: رحمت سے دور کیا ہوا · دوسرے تراجم: رحمت سے دور رکھا ہوا, رحمت سے دور
الدحر: الطرد والإبعاد، يقال: دحره دحورا، قال تعالى: اخرج منها مذؤما مدحورا
الدال والحاء والراء أصل واحد، وهو الطرد والإبعاد. قال الله تعالى: ﴿اخرج منها مذءوما مدحورا﴾ [الأعراف: 18].
3 میں سے آیات 1–3
(خدا نے) فرمایا، نکل جا۔ یہاں سے پاجی۔ مردود جو لوگ ان میں سے تیری پیروی کریں گے میں (ان کو اور تجھ کو جہنم میں ڈال کر) تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا
سورہ اعراف، آیت 7:18جو شخص دنیا (کی آسودگی) کا خواہشمند ہو تو ہم اس میں سے جسے چاہتے ہیں اور جتنا چاہتے ہیں جلد دے دیتے ہیں۔ پھر اس کے لئے جہنم کو (ٹھکانا) مقرر کر رکھا ہے۔ جس میں وہ نفرین سن کر اور (درگاہ خدا سے) راندہ ہو کر داخل ہوگا
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:18اے پیغمبر یہ ان (ہدایتوں) میں سے ہیں جو خدا نے دانائی کی باتیں تمہاری طرف وحی کی ہیں۔ اور خدا کے ساتھ کوئی معبود نہ بنانا کہ (ایسا کرنے سے) ملامت زدہ اور (درگاہ خدا سے) راندہ بنا کر جہنم میں ڈال دیئے جاؤ گے
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:39