تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ضروری نہیں کہ ہر عاشق دنیا کو فورًا ہلاک کر دیا جائے ، نہیں ہم ان لوگوں میں سےجو صرف متاع دنیا کےلئے سرگرداں ہیں ، جس کو چاہیں اور جس قدر چاہیں اپنی حکمت و مصلحت کے موافق دنیا کا سامان دے دیتے ہیں تا ان کی جدوجہد اور فانی نیکیوں کا فانی پھل مل جائے ۔ اور اگر آخری سعادت مقدر نہیں تو شقاوت کا پیمانہ پوری طرح لبریز ہو کر نہایت ذلت و رسوائی کے ساتھ دوزخ کے ابدی جیل خانہ میں دھکیل دئے جائیں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں