مُسافِح
اسم · 2 بارمعنی: بدکاری کرنے والے · دوسرے تراجم: زنا کرنے والے
قرآن میں صورتیں
- مُسَٰفِحِينَ ×2
مُسافِح
معنی: بدکاری کرنے والے
مسافح قرآن کی 2 سورتوں کی 2 آیات میں 2 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: بدکاری کرنے والے · دوسرے تراجم: زنا کرنے والے
قوله تعالى: ﴿أو دما مسفوحا﴾ [الأنعام: 145] أي مصبوبا. يقال: سفح دمعه أي أساله من البكاء. قال امرؤ القيس: [من الطويل] 728 - وإن شفائي عبرة إن سفحتها... وهل عند رسم دارس من معول؟
السين والفاء والحاء أصل واحد يدل على إراقة شيء. يقال سفح الدم، إذا صبه. وسفح الدم: هراقه. والسفاح: صب الماء بلا عقد نكاح، فهو كالشيء يسفح ضياعا. والسفاح: رجل من رؤساء العرب، سفح الماء في غزوة غزاها فسمي سفاحا. وأما سفح الجبل فهو من باب الإبدال، والأصل فيه صفح، وقد ذكر في بابه. والسفيح: أحد السهام الثلاثة التي لا…
2 میں سے آیات 1–2
اور شوہر والی عورتیں بھی (تم پر حرام ہیں) مگر وہ جو (اسیر ہو کر لونڈیوں کے طور پر) تمہارے قبضے میں آجائیں (یہ حکم) خدا نے تم کو لکھ دیا ہے اور ان (محرمات) کے سوا اور عورتیں تم کو حلال ہیں اس طرح سے کہ مال خرچ کر کے ان سے نکاح کرلو بشرطیکہ (نکاح سے) مقصود عفت قائم رکھنا ہو نہ شہوت رانی تو جن عورتوں سے تم فائدہ حاصل کرو ان کا مہر جو مقرر کیا ہو ادا کردو اور اگر مقرر کرنے کے بعد آپس کی رضامندی سے مہر میں کمی بیشی کرلو تو تم پر کچھ گناہ نہیں بےشک خدا سب کچھ جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
سورہ نساء، آیت 4:24آج تمہارے لیے سب پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئیں اور اہل کتاب کا کھانا بھی تم کو حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کو حلال ہے اور پاک دامن مومن عورتیں اور پاک دامن اہل کتاب عورتیں بھی (حلال ہیں) جبکہ ان کا مہر دے دو۔ اور ان سے عفت قائم رکھنی مقصود ہو نہ کھلی بدکاری کرنی اور نہ چھپی دوستی کرنی اور جو شخص ایمان سے منکر ہوا اس کے عمل ضائع ہو گئے اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا
سورہ مائدہ، آیت 5:5