مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والمحصنات من النساء الا ما ملكت ايمانكم كتاب الله عليكم واحل لكم ما وراء ذلكم ان تبتغوا باموالكم محصنين غير مسافحين فما استمتعتم به منهن فاتوهن اجورهن فريضة ولا جناح عليكم فيما تراضيتم به من بعد الفريضة ان الله كان عليما حكيما

اور شوہر والی عورتیں بھی (تم پر حرام ہیں) مگر وہ جو (اسیر ہو کر لونڈیوں کے طور پر) تمہارے قبضے میں آجائیں (یہ حکم) خدا نے تم کو لکھ دیا ہے اور ان (محرمات) کے سوا اور عورتیں تم کو حلال ہیں اس طرح سے کہ مال خرچ کر کے ان سے نکاح کرلو بشرطیکہ (نکاح سے) مقصود عفت قائم رکھنا ہو نہ شہوت رانی تو جن عورتوں سے تم فائدہ حاصل کرو ان کا مہر جو مقرر کیا ہو ادا کردو اور اگر مقرر کرنے کے بعد آپس کی رضامندی سے مہر میں کمی بیشی کرلو تو تم پر کچھ گناہ نہیں بےشک خدا سب کچھ جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 24
  • پارہ 5
  • صفحہ 82

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

محرمات کا ذکر فرما کر اخیر میں اب ان عورتوں کی حرمت بیان فرمائی جو کسی کے نکاح میں ہوں یعنی جو عورت کسی کے نکاح میں ہے اس کا نکاح اور کسی سے نہیں ہو سکتا تاوقتیکہ وہ بذریعہ طلاق یا وفات زوج نکاح سے جدا نہ ہو جائے اور عدت طلاق یا عدت وفات پوری نہ کر لے اس وقت تک کوئی اس سے نکاح نہیں کر سکتا۔ لیکن اگر کوئی عورت خاوند والی تمہاری مِلک میں آ جائے تو وہ اس حکم حرمت سے مستثنٰی ہے اور وہ تم پر حلال ہے گو اس کا خاوند زندہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَٱلْمُحْصَنَـٰتُاور جو شادی شدہ ہیںwal-muḥ'ṣanātu
  2. مِنَمیں سےmina
  3. ٱلنِّسَآءِعورتوںl-nisāi
  4. إِلَّامگرillā
  5. مَاوہ جن کےmā
  6. مَلَكَتْمالک ہوئےmalakat
  7. أَيْمَـٰنُكُمْ ۖتمہارے دائیں ہاتھaymānukum
  8. كِتَـٰبَلکھی ہوئی بات ہےkitāba
  9. ٱللَّهِاللہ کی۔l-lahi
  10. عَلَيْكُمْ ۚتم پرʿalaykum
  11. وَأُحِلَّاور حلال کیا گیاwa-uḥilla
  12. لَكُمتمہارے لئیےlakum
  13. مَّاجوmā
  14. وَرَآءَعلاوہ ہیں ان کےwarāa
  15. ذَٰلِكُمْیہ اس لئیے کہdhālikum
  16. أَنیہ کہan
  17. تَبْتَغُوا۟تلاش کرو تمtabtaghū
  18. بِأَمْوَٰلِكُماپنے مالوں کے ساتھbi-amwālikum
  19. مُّحْصِنِينَقید نکاح میں لانے والےmuḥ'ṣinīna
  20. غَيْرَنہghayra
  21. مُسَـٰفِحِينَ ۚبدکاری کرنے والےmusāfiḥīna
  22. فَمَاتو جوfamā
  23. ٱسْتَمْتَعْتُمتم فائدہ اٹھاوis'tamtaʿtum
  24. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  25. مِنْهُنَّان عورتوں سےmin'hunna
  26. فَـَٔاتُوهُنَّتو دے دو انکوfaātūhunna
  27. أُجُورَهُنَّمہر ان کےujūrahunna
  28. فَرِيضَةًۭ ۚبطور فرضfarīḍatan
  29. وَلَااور نہیںwalā
  30. جُنَاحَکوئی گناہjunāḥa
  31. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  32. فِيمَااس معاملہ میں جوfīmā
  33. تَرَٰضَيْتُمہم رضا مند ہوئےtarāḍaytum
  34. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  35. مِنۢکےmin
  36. بَعْدِبعدbaʿdi
  37. ٱلْفَرِيضَةِ ۚمہرl-farīḍati
  38. إِنَّبیشکinna
  39. ٱللَّهَاللہl-laha
  40. كَانَہےkāna
  41. عَلِيمًاجاننے والا ہےʿalīman
  42. حَكِيمًۭاحکمت والا ہےḥakīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں