مُضْغَة
اسم · 3 بارمعنی: گوشت کے لوتھڑے · دوسرے تراجم: مغضٖہ۔ گوشت کی بوٹی, بوٹی کو
قرآن میں صورتیں
- مُّضْغَةٍ ×2
- ٱلْمُضْغَةَ ×1
مُضْغَة
معنی: گوشت کے لوتھڑے
مضغة قرآن کی 2 سورتوں کی 2 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: گوشت کے لوتھڑے · دوسرے تراجم: مغضٖہ۔ گوشت کی بوٹی, بوٹی کو
المضغة: القطعة من اللحم قدر ما يمضغ ولم ينضج. قال الشاعر:425-يلجلج مضغة فيها أنيض
قوله تعالى: ﴿ثم من مضغة﴾ [الحج: 5] المضغة من اللحم: قدر ما يمضغ، كالغرفة: قدر ما يغترف، واللقمة قدر ما يؤكل ويلقم، والجمع مضغ. ويقال لها: المضيغة، والجمع المضائغ. وجعلت المضغة اسما للحالة التي ينتهي إليها الجنين بعد العلقة.
2 میں سے آیات 1–2
لوگو اگر تم کو مرنے کے بعد جی اُٹھنے میں کچھ شک ہو تو ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا تھا (یعنی ابتدا میں) مٹی سے پھر اس سے نطفہ بنا کر۔ پھر اس سے خون کا لوتھڑا بنا کر۔ پھر اس سے بوٹی بنا کر جس کی بناوٹ کامل بھی ہوتی ہے اور ناقص بھی تاکہ تم پر (اپنی خالقیت) ظاہر کردیں۔ اور ہم جس کو چاہتے ہیں ایک میعاد مقرر تک پیٹ میں ٹھہرائے رکھتے ہیں پھر تم کو بچہ بنا کر نکالتے ہیں۔ پھر تم جوانی کو پہنچتے ہو۔ اور بعض (قبل از پیری مرجاتے ہیں اور بعض شیخ فالی ہوجاتے اور بڑھاپے کی) نہایت خراب عمر کی طرف لوٹائے جاتے ہیں کہ بہت کچھ جاننے کے بعد بالکل بےعلم ہوجاتے ہیں۔ اور (اے دیکھنے والے) تو دیکھتا ہے (کہ ایک وقت میں) زمین خشک (پڑی ہوتی ہے) پھر جب ہم اس پر مینہ برساتے ہیں تو شاداب ہوجاتی اور ابھرنے لگتی ہے اور طرح طرح کی بارونق چیزیں اُگاتی ہے
سورہ حج، آیت 22:5پھر نطفے کا لوتھڑا بنایا۔ پھر لوتھڑے کی بوٹی بنائی پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں پھر ہڈیوں پر گوشت (پوست) چڑھایا۔ پھر اس کو نئی صورت میں بنا دیا۔ تو خدا جو سب سے بہتر بنانے والا بڑا بابرکت ہے
سورہ مومنون، آیت 23:14