مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومنون، آیت 14

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ثم خلقنا النطفة علقة فخلقنا العلقة مضغة فخلقنا المضغة عظاما فكسونا العظام لحما ثم انشاناه خلقا اخر فتبارك الله احسن الخالقين

پھر نطفے کا لوتھڑا بنایا۔ پھر لوتھڑے کی بوٹی بنائی پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں پھر ہڈیوں پر گوشت (پوست) چڑھایا۔ پھر اس کو نئی صورت میں بنا دیا۔ تو خدا جو سب سے بہتر بنانے والا بڑا بابرکت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 118 میں سے آیت 14
  • پارہ 18
  • صفحہ 342

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کچھ حصہ گوشت کا سخت کر کے ہڈیاں بنا دیں۔ اور ہڈیوں کے ڈھانچے پر پھر گوشت پوست منڈھ دیا۔سورۂ "حج" میں اس کے قریب کیفیت تخلیق انسان کی بیان ہو چکی ہے۔ یعنی روح حیات پھونک کر ایک جیتا جاگتا انسان بنا دیا۔ جس پر آگے چل کر بچپن، جوانی،کہولت اور بڑھاپے کے بہت سے احوال و ادوار گذرتے ہیں۔ جس نے نہایت خوبصورتی سے تمام اعضاء و قویٰ کو بہترین سانچے میں ڈھالا اور اس کی ساخت عین حکمت کے موافق نہایت موزوں و متناسب بنائی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّپھرthumma
  2. خَلَقْنَابنایا ہم نےkhalaqnā
  3. ٱلنُّطْفَةَنطفے کوl-nuṭ'fata
  4. عَلَقَةًۭعلقہ۔ جما ہوا خونʿalaqatan
  5. فَخَلَقْنَاپھر بنایا ہم نےfakhalaqnā
  6. ٱلْعَلَقَةَجمے ہوئے خون کوl-ʿalaqata
  7. مُضْغَةًۭمغضٖہ۔ گوشت کی بوٹیmuḍ'ghatan
  8. فَخَلَقْنَاپھر بنایا ہم نےfakhalaqnā
  9. ٱلْمُضْغَةَبوٹی کوl-muḍ'ghata
  10. عِظَـٰمًۭاہڈیاںʿiẓāman
  11. فَكَسَوْنَاپھر پہنچایا ہم نے۔ ڈھانکا ہم نےfakasawnā
  12. ٱلْعِظَـٰمَہڈیوں کوl-ʿiẓāma
  13. لَحْمًۭاگوشت کے ساتھlaḥman
  14. ثُمَّپھرthumma
  15. أَنشَأْنَـٰهُاٹھایا ہم نے اس کو۔ پیدا کیا ہم نے اس کوanshanāhu
  16. خَلْقًامخلوقkhalqan
  17. ءَاخَرَ ۚایک دوسریākhara
  18. فَتَبَارَكَتو بہت بابرکت ہےfatabāraka
  19. ٱللَّهُاللہl-lahu
  20. أَحْسَنُجو سب سے اچھا ہےaḥsanu
  21. ٱلْخَـٰلِقِينَپیدا کرنے والوں میںl-khāliqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں