مواد پر جائیں
Quran Maqasid

يَسْتَعْفِفْ

قرآن میں يستعفف

معنی: پس چاہیے کہ وہ عفت سے کام لے۔ پرہیزگاری سے کام لے

يستعفف قرآن کی 2 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
2
مادّہ
ع ف ف

يَسْتَعْفِفْ

فعل · 3 بار

معنی: پس چاہیے کہ وہ عفت سے کام لے۔ پرہیزگاری سے کام لے · دوسرے تراجم: اور چاہیے کہ پاک دامنی اختیار کریں, وہ پاکیزگی اختیار کریں

قرآن میں صورتیں

  • فَلْيَسْتَعْفِفْ ×1
  • وَلْيَسْتَعْفِفِ ×1
  • يَسْتَعْفِفْنَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العفة: حصول حالة للنفس تمتنع بها عن غلبة الشهوة، والمتعفف: المتعاطي لذلك بضرب من الممارسة والقهر، وأصله: الاقتصار على تناول الشيء القليل الجاري مجرى العفافة، والعفة، أي: البقية من الشيء، أو مجرى العفعف، وهو ثمر الأراك، والاستعفاف: طلب العفة. قال تعالى: ومن كان غنيا فليستعفف [النساء/ 6] ، وقال: وليستعفف الذين لا يجدون…

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿فليستعفف﴾ [النساء: 6] أي ليصبر ويتقنع. يقال: تعفف واستعف بمعنى وأنشد: [من الطويل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ع ف ف پر مکمل اندراجات

يستعفف والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یتمیوں کو بالغ ہونے تک کام کاج میں مصروف رکھو پھر (بالغ ہونے پر) اگر ان میں عقل کی پختگی دیکھو تو ان کا مال ان کے حوالے کردو اور اس خوف سے کہ وہ بڑے ہوجائیں گے (یعنی بڑے ہو کر تم سے اپنا مال واپس لے لیں گے) اس کو فضول خرچی اور جلدی میں نہ اڑا دینا۔ جو شخص آسودہ حال ہو اس کو (ایسے مال سے قطعی طور پر) پرہیز رکھنا چاہیئے اور جو بے مقدور ہو وہ مناسب طور پر (یعنی بقدر خدمت) کچھ لے لے اور جب ان کا مال ان کے حوالے کرنے لگو تو گواہ کرلیا کرو۔ اور حقیقت میں تو خدا ہی (گواہ اور) حساب لینے والا کافی ہے

    سورہ نساء، آیت 4:6
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن کو بیاہ کا مقدور نہ ہو وہ پاک دامنی کو اختیار کئے رہیں یہاں تک کہ خدا ان کو اپنے فضل سے غنی کردے۔ اور جو غلام تم سے مکاتبت چاہیں اگر تم ان میں (صلاحیت اور) نیکی پاؤ تو ان سے مکاتبت کرلو۔ اور خدا نے جو مال تم کو بخشا ہے اس میں سے ان کو بھی دو۔ اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامن رہنا چاہیں تو (بےشرمی سے) دنیاوی زندگی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے بدکاری پر مجبور نہ کرنا۔ اور جو ان کو مجبور کرے گا تو ان (بیچاریوں) کے مجبور کئے جانے کے بعد خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ نور، آیت 24:33
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی توقع نہیں رہی، اور وہ کپڑے اتار کر سر ننگا کرلیا کریں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ اپنی زینت کی چیزیں نہ ظاہر کریں۔ اور اس سے بھی بچیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے۔ اور خدا سنتا اور جانتا ہے

    سورہ نور، آیت 24:60