مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما انجاهم اذا هم يبغون في الارض بغير الحق يا ايها الناس انما بغيكم على انفسكم متاع الحياة الدنيا ثم الينا مرجعكم فننبئكم بما كنتم تعملون

لیکن جب وہ ان کو نجات دے دیتا ہے تو ملک میں ناحق شرارت کرنے لگتے ہیں۔ لوگو! تمہاری شرارت کا وبال تمہاری ہی جانوں پر ہوگا تم دنیا کی زندگی کے فائدے اُٹھا لو۔ پھر تم کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے۔ اس وقت ہم تم کو بتائیں گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 23
  • پارہ 11
  • صفحہ 211

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ابتداء میں ہوا خوشگوار اور موافق تھی۔ مسافر ہنستے کھیلتے آرام سے چلے جا رہے تھے کہ یکایک ایک زور کا طوفانی جھکڑ چلنے لگا اور چاروں طرف سے پانی کے پہاڑ اٹھ کر کشتی (یا جہاز) سے ٹکرانے لگے ۔ جب سمجھ لیا کہ ہر طرف سے موت کے منہ میں گھرے ہوئے ہیں۔ بھاگنے اور نکلنے کی کوئی سبیل نہیں ، تو سارے فرضی معبوودوں کو چھوڑ کر خدائے واحد کو پکارنے لگے جو اصل فطرت انسانی کا تقاضا تھا ہر چیز سے مایوس ہو کر خالص خدا کی بندگی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّآپھر جبfalammā
  2. أَنجَىٰهُمْوہ بچا لیتا ہے ان کوanjāhum
  3. إِذَاتبidhā
  4. هُمْوہhum
  5. يَبْغُونَبغاوت کرتے ہیںyabghūna
  6. فِىمیںfī
  7. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  8. بِغَيْرِناbighayri
  9. ٱلْحَقِّ ۗحقl-ḥaqi
  10. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  11. ٱلنَّاسُلوگوl-nāsu
  12. إِنَّمَابیشکinnamā
  13. بَغْيُكُمْتمہاری بغاوتbaghyukum
  14. عَلَىٰٓخلاف ہےʿalā
  15. أَنفُسِكُم ۖتمہارے اپنےanfusikum
  16. مَّتَـٰعَسامانmatāʿa
  17. ٱلْحَيَوٰةِزندگی کاl-ḥayati
  18. ٱلدُّنْيَا ۖدنیا کیl-dun'yā
  19. ثُمَّپھرthumma
  20. إِلَيْنَاہماری طرفilaynā
  21. مَرْجِعُكُمْلوٹنا ہے تمہاراmarjiʿukum
  22. فَنُنَبِّئُكُمپھرہم بتائیں گے کوfanunabbi-ukum
  23. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  24. كُنتُمْتھے تمkuntum
  25. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے رہے پھرtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں