تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی دنیا کی زائل و فانی زندگی پر مت ریجھو۔ دارالسلام (جنت) کی طرف آؤ۔ خدا تم کو سلامتی کے گھر کی طرف بلا رہا ہے اور وہاں تک پہنچنے کا راستہ بھی دکھلاتا رہا ہے۔ وہ ہی گھر ہے جہاں کے رہنے والے ہر قسم کے رنج و غم ، پریشانی ، تکلیف ، نقصان ، آفت اور فنا و زوال وغیرہ سے صحیح و سالم رہیں گے ۔ فرشتے ان کو اسلام کریں گے خود رب العزت کی طرف سے تحفہ سلام پہنچے گا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں