تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اس وقت عجیب افراتفری اور نفسی نفسی ہو گی۔ عابدین و معبودین میں جدائی پڑ جائے گی اور دنیا میں اپنے اوہام و خیالات کے موافق جو رشتے جوڑ رکھے تھے ، سب توڑ دیے جائیں گے۔ اس ہولناک وقت میں جبکہ مشرکین کو اپنے فرضی معبودوں سے بہت کچھ توقعات تھیں ، وہ صاف جواب دے دیں گے کہ تمہارا ہم سےکیا تعلق۔ تم جھوٹ بکتے ہو کہ ہماری بندگی کرتے تھے ۔ (تم اپنے عقیدہ کے موافق جس چیز کو پوجتے تھے۔ اس کے لئے وہ خدائی صفات تجویز کرتے تھے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں