مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اليه مرجعكم جميعا وعد الله حقا انه يبدا الخلق ثم يعيده ليجزي الذين امنوا وعملوا الصالحات بالقسط والذين كفروا لهم شراب من حميم وعذاب اليم بما كانوا يكفرون

اسی کے پاس تم سب کو لوٹ کر جانا ہے۔ خدا کا وعدہ سچا ہے۔ وہی خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا ہے۔ پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا کرے گا تاکہ ایمان والوں اور نیک کام کرنے والوں کو انصاف کے ساتھ بدلہ دے۔ اور جو کافر ہیں ان کے لیے پینے کو نہایت گرم پانی اور درد دینے والا عذاب ہوگا کیوں کہ (خدا سے) انکار کرتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 4
  • پارہ 11
  • صفحہ 208

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اسی سے تم سب کا آغاز ہوا اور اسی کی طرف انجام کار سب کو جانا ہے۔ پھر اس کے احکام و سفراء سے سرتابی کرنا کیسے روا ہو سکتا ہے۔ یعنی چھوٹی سے چھوٹی نیکی بھی ضائع نہ ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِلَيْهِاس کی طرفilayhi
  2. مَرْجِعُكُمْلوٹنا ہے تمہاراmarjiʿukum
  3. جَمِيعًۭا ۖسب کاjamīʿan
  4. وَعْدَوعدہ ہےwaʿda
  5. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  6. حَقًّا ۚسچاḥaqqan
  7. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  8. يَبْدَؤُا۟ابتدا کرتا ہےyabda-u
  9. ٱلْخَلْقَپیدائش کیl-khalqa
  10. ثُمَّپھرthumma
  11. يُعِيدُهُۥدوبارہ لوٹائے گا اس کوyuʿīduhu
  12. لِيَجْزِىَتاکہ بدلہ دےliyajziya
  13. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  14. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  15. وَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilū
  16. ٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥāti
  17. بِٱلْقِسْطِ ۚساتھ انصاف کےbil-qis'ṭi
  18. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  19. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  20. لَهُمْان کے لیےlahum
  21. شَرَابٌۭپینا ہےsharābun
  22. مِّنْکاmin
  23. حَمِيمٍۢکھولتے ہوئے پانیḥamīmin
  24. وَعَذَابٌاور عذاب ہےwaʿadhābun
  25. أَلِيمٌۢدردناکalīmun
  26. بِمَابوجہ اس کےbimā
  27. كَانُوا۟جو تھے وہkānū
  28. يَكْفُرُونَکفر کرتےyakfurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں