حَمِيم
اسم · 20 بارمعنی: کھولتے پانی · دوسرے تراجم: کھولتے ہوئے پانی, کھولتا پانی, سچا۔ ولی, جو کھولتا ہوا پانی ہے
قرآن میں صورتیں
- حَمِيمٍ ×11
- ٱلْحَمِيمُ ×5
- حَمِيمًا ×3
- وَحَمِيمٍ ×1
حَمِيم
معنی: کھولتے پانی
حميم قرآن کی 15 سورتوں کی 19 آیات میں 20 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: کھولتے پانی · دوسرے تراجم: کھولتے ہوئے پانی, کھولتا پانی, سچا۔ ولی, جو کھولتا ہوا پانی ہے
الحميم: الماء الشديد الحرارة، قال تعالى:
قوله: ﴿ولا صديق حميم﴾ [الشعراء: 101]. هو القريب المشفق، وذلك لأنه يحتد حماية لأقاربه، وأصل ذلك من الماء الحميم. ويقال للماء الخارج من منبعه: حمة. وفي الحديث: "العالم كالحمة يأتيها البعداء ويزهد فيها القرباء". ويقال للغرق: حميم على التشبيه. واستحم الفرس: عرق. والحمام: إما لأنه يعرق داخله، وإما لما فيه من الماء الحار.
19 میں سے آیات 1–19
اور جن لوگوں نے اپنےدین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے ان سے کچھ کام نہ رکھو ہاں اس (قرآن) کے ذریعے سے نصیحت کرتے رہو تاکہ (قیامت کے دن) کوئی اپنے اعمال کی سزا میں ہلاکت میں نہ ڈالا جائے (اس روز) خدا کےسوا نہ تو کوئی اس کا دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا۔ اور اگر وہ ہر چیز (جو روئے زمین پر ہے بطور) معاوضہ دینا چاہے تو وہ اس سے قبول نہ ہو یہی لوگ ہیں کہ اپنے اعمال کے وبال میں ہلاکت میں ڈالے گئے ان کے لئے پینے کو کھولتا ہوا پانی اور دکھ دینے والا عذاب ہے اس لئے کہ کفر کرتے تھے
سورہ انعام، آیت 6:70اسی کے پاس تم سب کو لوٹ کر جانا ہے۔ خدا کا وعدہ سچا ہے۔ وہی خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا ہے۔ پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا کرے گا تاکہ ایمان والوں اور نیک کام کرنے والوں کو انصاف کے ساتھ بدلہ دے۔ اور جو کافر ہیں ان کے لیے پینے کو نہایت گرم پانی اور درد دینے والا عذاب ہوگا کیوں کہ (خدا سے) انکار کرتے تھے
سورہ یونس، آیت 10:4یہ دو (فریق) ایک دوسرے کے دشمن اپنے پروردگار (کے بارے) میں جھگڑتے ہیں۔ تو کافر ہیں ان کے لئے آگ کے کپڑے قطع کئے جائیں گے (اور) ان کے سروں پر جلتا ہوا پانی ڈالا جائے گا
سورہ حج، آیت 22:19اور نہ گرم جوش دوست
سورہ شعراء، آیت 26:101پھر اس (کھانے) کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کر دیا جائے گا
سورہ صافات، آیت 37:67یہ کھولتا ہوا گرم پانی اور پیپ (ہے) اب اس کے مزے چکھیں
سورہ ص، آیت 38:57اور ان کو قریب آنے والے دن سے ڈراؤ جب کہ دل غم سے بھر کر گلوں تک آرہے ہوں گے۔ (اور) ظالموں کا کوئی دوست نہ ہوگا اور نہ کوئی سفارشی جس کی بات قبول کی جائے
سورہ مومن، آیت 40:18(یعنی) کھولتے ہوئے پانی میں۔ پھر آگ میں جھونک دیئے جائیں گے
سورہ مومن، آیت 40:72اور بھلائی اور برائی برابر نہیں ہوسکتی۔ تو (سخت کلامی کا) ایسے طریق سے جواب دو جو بہت اچھا ہو (ایسا کرنے سے تم دیکھو گے) کہ جس میں اور تم میں دشمنی تھی گویا وہ تمہارا گرم جوش دوست ہے
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:34جس طرح گرم پانی کھولتا ہے
سورہ دخان، آیت 44:46پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)
سورہ دخان، آیت 44:48جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ اس کی صفت یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بو نہیں کرے گا۔ اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلے گا۔ اور شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہے۔ اور شہد مصفا کی نہریں ہیں (جو حلاوت ہی حلاوت ہے) اور (وہاں) ان کے لئے ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے۔ (کیا یہ پرہیزگار) ان کی طرح (ہوسکتے) ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور جن کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا
سورہ محمد، آیت 47:15وہ دوزخ اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان گھومتے پھریں گے
سورہ رحمٰن، آیت 55:44(یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں
سورہ واقعہ، آیت 56:42اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے
سورہ واقعہ، آیت 56:54تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے
سورہ واقعہ، آیت 56:93سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوستدار نہیں
سورہ حاقہ، آیت 69:35اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا
سورہ معارج، آیت 70:10مگر گرم پانی اور بہتی پیپ
سورہ نبا، آیت 78:25