تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
دن رات اور اندھیرے اجالے کا پیدا کرنے والا وہی ایک خدا ہے ۔ اسی سے خیر و شر اور تمام متقابل اشیاء کی پیدائش کو سمجھ لو۔ اس میں مجوس کے شرک کا رد ہو گیا۔ اور ادھر بھی لطیف اشارہ کر دیا کہ جس طرح رات کی تاریکی کے بعد خدا روز روشن کو لاتا ہے اور دن کے اجالےمیں وہ چیزیں نظر آتی ہیں جو شب کی ظلمت میں دکھائی نہ دیتی تھیں۔ ایسے ہی مشرکین کے اوہام و ظنون کی اندھیریوں کا پردہ چاک کرنے کے لئے اس نے قرآن کریم کا آفتاب چمکایا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں