مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الذين لا يرجون لقاءنا ورضوا بالحياة الدنيا واطمانوا بها والذين هم عن اياتنا غافلون

جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں اور دنیا کی زندگی سے خوش اور اسی پر مطئمن ہو بیٹھے اور ہماری نشانیوں سے غافل ہو رہے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 7
  • پارہ 11
  • صفحہ 209

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دنیا میں ایسا دل لگایا کہ آخرت کی اور خدا کے پاس جانے کی کچھ خبر ہی نہ رہی۔ اسی چند روزہ حیات کو مقصود و معبود بنا لیا۔ اور قدرت کی جو نشانیاں اوپر بیان ہوئیں، ان میں کبھی غور و تامل نہ کیا۔ کہ ایسا مضبوط اور حکیمانہ نظام یوں ہی بیکار نہیں بنایا گیا۔ ضرور اس سارے کارخانہ کا کوئی خاص مقصد ہو گا۔ پھر جس نے پہلی مرتبہ ایسی عجیب و غریب مخلوقات پیدا کر دی ، اس کو دوبارہ پیدا کرنا کیا مشکل ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. لَاجو نہیں رکھتےlā
  4. يَرْجُونَامیدyarjūna
  5. لِقَآءَنَاہماری ملاقات کیliqāanā
  6. وَرَضُوا۟اور وہ راضی ہوگئےwaraḍū
  7. بِٱلْحَيَوٰةِزندگی پرbil-ḥayati
  8. ٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yā
  9. وَٱطْمَأَنُّوا۟اور مطمئن ہوگئےwa-iṭ'ma-annū
  10. بِهَااس پرbihā
  11. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  12. هُمْوہhum
  13. عَنْʿan
  14. ءَايَـٰتِنَاہماری آیات سےāyātinā
  15. غَـٰفِلُونَغافل ہیںghāfilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں