مواد پر جائیں
Quran Maqasid

اطْمَأَنَّ

قرآن میں اطمأن

معنی: اس لیے تاکہ مطمئن ہوجائے

اطمأن قرآن کی 8 سورتوں کی 8 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
8
سورتیں
8
مادّہ
ط م أ ن

اطْمَأَنَّ

فعل · 9 بار

معنی: اس لیے تاکہ مطمئن ہوجائے · دوسرے تراجم: اور تاکہ مطمن ہوجائیں, تم اطمینان میں آجاو, اور مطمئن ہوجائیں, اور تاکہ مطمئن ہوجائیں

قرآن میں صورتیں

  • وَلِتَطْمَئِنَّ ×2
  • وَتَطْمَئِنَّ ×2
  • لِّيَطْمَئِنَّ ×1
  • ٱطْمَأْنَنتُمْ ×1
  • وَٱطْمَأَنُّوا۟ ×1
  • تَطْمَئِنُّ ×1
  • ٱطْمَأَنَّ ×1

اطمأن والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ابراہیم نے (خدا سے) کہا کہ اے پروردگار مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کیونکر زندہ کرے گا۔ خدا نے فرمایا کیا تم نے (اس بات کو) باور نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کیوں نہیں۔ لیکن (میں دیکھنا) اس لئے (چاہتا ہوں) کہ میرا دل اطمینان کامل حاصل کرلے۔ خدا نے فرمایا کہ چار جانور پکڑوا کر اپنے پاس منگا لو (اور ٹکڑے ٹکڑے کرادو) پھر ان کا ایک ٹکڑا ہر ایک پہاڑ پر رکھوا دو پھر ان کو بلاؤ تو وہ تمہارے پاس دوڑتے چلے آئیں گے۔ اور جان رکھو کہ خدا غالب اور صاحب حکمت ہے۔

    سورہ بقرہ، آیت 2:260
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس مدد کو خدا نے تمھارے لیے (ذریعہٴ) بشارت بنایا یعنی اس لیے کہ تمہارے دلوں کو اس سے تسلی حاصل ہو ورنہ مدد تو خدا ہی کی ہے جو غالب (اور) حکمت والا ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:126
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جب تم نماز تمام کرچکو تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حالت میں) خدا کو یاد کرو پھر جب خوف جاتا رہے تو (اس طرح سے) نماز پڑھو (جس طرح امن کی حالت میں پڑھتے ہو) بےشک نماز کا مومنوں پر اوقات (مقررہ) میں ادا کرنا فرض ہے

    سورہ نساء، آیت 4:103
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ بولے کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل تسلی پائیں اور ہم جان لیں کہ تم نے ہم سے سچ کہا ہے اور ہم اس (خوان کے نزول) پر گواہ رہیں

    سورہ مائدہ، آیت 5:113
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس مدد کو خدا نے محض بشارت بنایا تھا کہ تمہارے دل سے اطمینان حاصل کریں۔ اور مدد تو الله ہی کی طرف سے ہے۔ بےشک خدا غالب حکمت والا ہے

    سورہ انفال، آیت 8:10
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں اور دنیا کی زندگی سے خوش اور اسی پر مطئمن ہو بیٹھے اور ہماری نشانیوں سے غافل ہو رہے ہیں

    سورہ یونس، آیت 10:7
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یعنی) جو لوگ ایمان لاتے اور جن کے دل یادِ خدا سے آرام پاتے ہیں (ان کو) اور سن رکھو کہ خدا کی یاد سے دل آرام پاتے ہیں

    سورہ رعد، آیت 13:28
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لوگوں میں بعض ایسا بھی ہے جو کنارے پر (کھڑا ہو کر) خدا کی عبادت کرتا ہے۔ اگر اس کو کوئی (دنیاوی) فائدہ پہنچے تو اس کے سبب مطمئن ہوجائے اور اگر کوئی آفت پڑے تو منہ کے بل لوٹ جائے (یعنی پھر کافر ہوجائے) اس نے دنیا میں بھی نقصان اٹھایا اور آخرت میں بھی۔ یہی تو نقصان صریح ہے

    سورہ حج، آیت 22:11