مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 73

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فكذبوه فنجيناه ومن معه في الفلك وجعلناهم خلائف واغرقنا الذين كذبوا باياتنا فانظر كيف كان عاقبة المنذرين

لیکن ان لوگوں نے ان کی تکذیب کی تو ہم نے ان کو اور جو لوگ ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے سب کو (طوفان سے) بچا لیا اور انہیں (زمین میں) خلیفہ بنادیا اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کو غرق کر دیا تو دیکھ لو کہ جو لوگ ڈرائے گئے تھے ان کا کیا انجام ہوا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 73
  • پارہ 11
  • صفحہ 217

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس کے پاس چشم عبرت ہو وہ دیکھ لے کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوا۔ ان لوگوں کو سینکڑوں برس نوحؑ نے نصیحت کی ، نفع و ضرر سے آگاہ کیا ، جب کوئی بات موثر نہ ہوئی بلکہ الٹا عناد و فرار بڑھتا گیا۔ اس وقت خدا نے سخت طوفان پانی کا بھیجا۔ سب مکذبین غرقاب کر دیے گئے۔ صرف نوحؑ اور چند نفوس جو ان کے ساتھ کشتی پر سوار تھے ، محفوظ رہے۔ انہی سے آگے نسل انسانی چلی۔ اور ڈوبنے والوں کی جگہ یہ ہی آباد ہوئے۔ نوحؑ کا کچھ قصہ سورہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَكَذَّبُوهُتو انہوں نے جھٹلا دیا اس کوfakadhabūhu
  2. فَنَجَّيْنَـٰهُتو نجات دی ہم نے اس کوfanajjaynāhu
  3. وَمَناور جوwaman
  4. مَّعَهُۥاس کے ساتھ تھےmaʿahu
  5. فِىمیںfī
  6. ٱلْفُلْكِکشتیl-ful'ki
  7. وَجَعَلْنَـٰهُمْاور بنایا ہم نے ان کوwajaʿalnāhum
  8. خَلَـٰٓئِفَجانشینkhalāifa
  9. وَأَغْرَقْنَااور غرق کردیا ہم نےwa-aghraqnā
  10. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  11. كَذَّبُوا۟جنہوں نے جھٹلایاkadhabū
  12. بِـَٔايَـٰتِنَا ۖہماری آیات کوbiāyātinā
  13. فَٱنظُرْتو دیکھوfa-unẓur
  14. كَيْفَکس طرحkayfa
  15. كَانَہواkāna
  16. عَـٰقِبَةُانجامʿāqibatu
  17. ٱلْمُنذَرِينَڈرائے جانے والوں کاl-mundharīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں