مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 74

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ثم بعثنا من بعده رسلا الى قومهم فجاءوهم بالبينات فما كانوا ليؤمنوا بما كذبوا به من قبل كذلك نطبع على قلوب المعتدين

پھر نوح کے بعد ہم نے اور پیغمبر اپنی اپنی قوم کی طرف بھیجے۔ تو وہ ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے۔ مگر وہ لوگ ایسے نہ تھے کہ جس چیز کی پہلے تکذیب کرچکے تھے اس پر ایمان لے آتے۔ اسی طرح ہم زیادتی کرنے والوں کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 74
  • پارہ 11
  • صفحہ 217

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی نوحؑ کے بعد ہودؑ ، صالحؑ ، لوطؑ ، ابراہیمؑ ، شعیبؑ وغیرہ انبیاء کو اپنی اپنی قوم کی طرف کھلے ہوئے نشانات دے کر بھیجا۔ لیکن جس جہالت اور کفر کی حالت میں وہ لوگ اپنے اپنے پیغمبر کی بعثت سے پہلے تھے اور جن چیزوں کو پیشتر سے جھٹلاتے چلے آ رہے تھے ، یہ توفیق نہ ہوئی کہ انبیاء کے تشریف لانے اور سمجھانے کے بعد ان کو مان لیتے۔ بلکہ جن اصول صحیحہ کی تکذیب پہلے قوم نوحؑ کر چکی تھی، ان سبھوں نے بھی ان کے ماننے سے انکار کر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّپھرthumma
  2. بَعَثْنَابھیجا ہم نےbaʿathnā
  3. مِنۢاس کےmin
  4. بَعْدِهِۦبعدbaʿdihi
  5. رُسُلًاکئی رسولوں کوrusulan
  6. إِلَىٰطرفilā
  7. قَوْمِهِمْان کی قوم کےqawmihim
  8. فَجَآءُوهُمتو وہ آئے ان کے پاسfajāūhum
  9. بِٱلْبَيِّنَـٰتِساتھ روشن دلائل کےbil-bayināti
  10. فَمَاتو نہfamā
  11. كَانُوا۟تھے وہkānū
  12. لِيُؤْمِنُوا۟کہ وہ ایمان لاتےliyu'minū
  13. بِمَابوجہ اس کے کہbimā
  14. كَذَّبُوا۟وہ جھٹلا چکے تھےkadhabū
  15. بِهِۦاس کوbihi
  16. مِناس سےmin
  17. قَبْلُ ۚپہلےqablu
  18. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  19. نَطْبَعُہم مہر لگا دیتے ہیںnaṭbaʿu
  20. عَلَىٰپرʿalā
  21. قُلُوبِدلوںqulūbi
  22. ٱلْمُعْتَدِينَحد سے بڑھنے والوں کےl-muʿ'tadīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں