مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 87

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واوحينا الى موسى واخيه ان تبوا لقومكما بمصر بيوتا واجعلوا بيوتكم قبلة واقيموا الصلاة وبشر المؤمنين

اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ اپنے لوگوں کے لیے مصر میں گھر بناؤ اور اپنے گھروں کو قبلہ (یعنی مسجدیں) ٹھہراؤ اور نماز پڑھو۔ اور مومنوں کو خوشخبری سنادو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 87
  • پارہ 11
  • صفحہ 218

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں ''جب فرعون کی ہلاکت کا وقت قریب آیا تو حکم ہو اکہ اپنی قوم بنی اسرائیل کو ان میں شامل نہ رکھو۔ اپنا محلہ جدا بساؤ کہ آگے ان پر آفتیں آنے والی ہیں اس وقت تمہاری قوم ظاہری طور پر بھی آفتوں سے الگ تھلگ رہے'' مفسرین نے تَبَوَّاٰ لِقَوۡمِکُمَا بِمِصۡرَ بُیُوۡتًا سے مراد یہ لی ہے کہ اپنے مکانوں میں ٹھہرے رہو اور ان میں سے بعض کو عبادت کے لئے مخصوص کر لو۔ فرعون نے مسجدیں اور عبادت گاہیں خراب کر دی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَوْحَيْنَآاور وحی کی ہم نےwa-awḥaynā
  2. إِلَىٰطرفilā
  3. مُوسَىٰموسیٰ کےmūsā
  4. وَأَخِيهِاور اس کے بھائی کےwa-akhīhi
  5. أَنکہ تمan
  6. تَبَوَّءَاٹھکانہ بناؤ۔ جگہ تیار کروtabawwaā
  7. لِقَوْمِكُمَااپنی قوم کے لیےliqawmikumā
  8. بِمِصْرَمصر میںbimiṣ'ra
  9. بُيُوتًۭاکچھ گھروں کوbuyūtan
  10. وَٱجْعَلُوا۟اور بنا لوwa-ij'ʿalū
  11. بُيُوتَكُمْاپنے گھروں کوbuyūtakum
  12. قِبْلَةًۭمرکز۔ قبلہqib'latan
  13. وَأَقِيمُوا۟اور قائم کروwa-aqīmū
  14. ٱلصَّلَوٰةَ ۗنمازl-ṣalata
  15. وَبَشِّرِاور خوشخبری دوwabashiri
  16. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں کوl-mu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں