تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت موسٰیؑ دعا کرتے تھے اور ہارونؑ ''آمین'' کہتے جاتے تھے۔ اس لحاظ سے دَعْوَتُکُمَا فرمایا۔ یعنی اپنا کام استقلال اور ثابت قدمی سے انجام دیتے رہو۔ اگر قبول دعا کے آثار دیر سے ظاہر ہوں تو نادان لوگوں کی طرح شتابی مت کرو وقت مقدر پر یہ ہی ہو کر رہے گا۔ گھبرانے سے کچھ حاصل نہیں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں