مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أُجِيبَت

قرآن میں أجيبت

معنی: میں جواب دیتا ہوں

أجيبت قرآن کی 7 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
8
سورتیں
7
مادّہ
ج و ب

أُجِيبَت

فعل · 8 بار

معنی: میں جواب دیتا ہوں · دوسرے تراجم: جواب دیے گئے تھے تم کو, قبول کرلی گئی, ہم جواب دیں, جو جواب دیتا

قرآن میں صورتیں

  • أُجِبْتُمْ ×2
  • أُجِيبُ ×1
  • أُجِيبَت ×1
  • نُّجِبْ ×1
  • يُجِيبُ ×1
  • أَجِيبُوا۟ ×1
  • يُجِبْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الجوب: قطع الجوبة، وهي كالغائط من الأرض، ثم يستعمل في قطع كل أرض، قال تعالى: وثمود الذين جابوا الصخر بالواد

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الجيم والواو والباء أصل واحد، وهو خرق الشيء. يقال جبت الأرض جوبا، فأنا جائب وجواب. قال الجعدي:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ج و ب پر مکمل اندراجات

أجيبت والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو (کہہ دو کہ) میں تو (تمہارے) پاس ہوں جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیئے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ نیک رستہ پائیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:186
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (وہ دن یاد رکھنے کے لائق ہے) جس دن خدا پیغمبروں کو جمع کرے گا پھر ان سے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملا تھا وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں توہی غیب کی باتوں سے واقف ہے

    سورہ مائدہ، آیت 5:109
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا نے فرمایا کہ تمہاری دعا قبول کرلی گئی تو تم ثابت قدم رہنا اور بےعقلوں کے رستے نہ چلنا

    سورہ یونس، آیت 10:89
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لوگوں کو اس دن سے آگاہ کردو جب ان پر عذاب آجائے گا تب ظالم لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں تھوڑی سی مدت مہلت عطا کر۔ تاکہ تیری دعوت (توحید) قبول کریں اور (تیرے) پیغمبروں کے پیچھے چلیں (تو جواب ملے گا) کیا تم پہلے قسمیں نہیں کھایا کرتے تھے کہ تم کو (اس حال سے جس میں تم ہو) زوال (اور قیامت کو حساب اعمال) نہیں ہوگا

    سورہ ابراہیم، آیت 14:44
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا کون بیقرار کی التجا قبول کرتا ہے۔ جب وہ اس سے دعا کرتا ہے اور (کون اس کی) تکلیف کو دور کرتا ہے اور (کون) تم کو زمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (ہرگز نہیں مگر) تم بہت کم غور کرتے ہو

    سورہ نمل، آیت 27:62
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس روز خدا اُن کو پکارے گا اور کہے گا کہ تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا

    سورہ قصص، آیت 28:65
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے قوم! خدا کی طرف بلانے والے کی بات قبول کرو اور اس پر ایمان لاؤ۔ خدا تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں دکھ دینے والے عذاب سے پناہ میں رکھے گا

    سورہ احقاف، آیت 46:31
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو شخص خدا کی طرف بلانے والے کی بات قبول نہ کرے گا تو وہ زمین میں (خدا کو) عاجز نہیں کرسکے گا اور نہ اس کے سوا اس کے حمایتی ہوں گے۔ یہ لوگ صریح گمراہی میں ہیں

    سورہ احقاف، آیت 46:32