تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
آپ ان مشرکین کی جھنجھٹ میں نہ پڑیے ۔ آپ کو اور ان لوگوں کو جنہوں نے کفر وغیرہ سے توبہ کر کے آپ کی معیت اختیار کر لی اور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کیا ، احکام الہٰیہ پر نہایت پامردی اور استقلال کے ساتھ ہمیشہ جمے رہنا چاہئے ۔ عقائد اخلاق ، عبادات ، معاملات ، دعوۃ و تبلیغ وغیرہ ہر چیز میں افراط و تفریط سے علیحدہ ہو کر توسط و استقامت کی راہ پر سیدھے چلے جاؤ۔ کسی معاملہ میں افراط یا تفریط کی جانب اختیار کر کے حد سے نہ نکلو،…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں