مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 113

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تركنوا الى الذين ظلموا فتمسكم النار وما لكم من دون الله من اولياء ثم لا تنصرون

اور جو لوگ ظالم ہیں، ان کی طرف مائل نہ ہونا، نہیں تو تمہیں (دوزخ کی) آگ آلپٹے گی اور خدا کے سوا تمہارے اور دوست نہیں ہیں۔ اگر تم ظالموں کی طرف مائل ہوگئے تو پھر تم کو (کہیں سے) مدد نہ مل سکے گی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 113
  • پارہ 12
  • صفحہ 234

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے لَا تَطْغَوْا میں حد سے نکلنے کو منع کیا تھا ۔ اب بتلاتے ہیں کہ جو لوگ ظالم (حد سے نکلنے والے) ہیں، ان کی طرف تمہارا ذرا سا میلان اور جھکاؤ بھی نہ ہو۔ ان کی موالات ، مصاحبت ، تعظیم و تکریم ، مدح و ثنا ، ظاہری تشبہ ، اشتراک عمل ہر بات سے حسب مقدور محترز رہو، مبادا آگ کی لپٹ تم کو نہ لگ جائے۔ پھر نہ خدا کے سواء تم کو کوئی مددگار ملے گا اور نہ خدا کی طرف سے کچھ مدد پہنچے گی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَرْكَنُوٓا۟تم جھکو۔ مائل ہوtarkanū
  3. إِلَىطرفilā
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں کیalladhīna
  5. ظَلَمُوا۟جنہوں نے ظلم کیاẓalamū
  6. فَتَمَسَّكُمُچھو لے گی تم کوfatamassakumu
  7. ٱلنَّارُآگl-nāru
  8. وَمَااور نہیںwamā
  9. لَكُمہوگا تمہارے لیےlakum
  10. مِّنکےmin
  11. دُونِسواdūni
  12. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  13. مِنْکوئیmin
  14. أَوْلِيَآءَمددگارawliyāa
  15. ثُمَّپھرthumma
  16. لَانہlā
  17. تُنصَرُونَتم مدد دیے جاؤ گےtunṣarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں