تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اتنی وسیع زمین میں نہ کہیں بھاگ کر خدا سے چھپ سکتے ہیں اور نہ کوئی مددگار اور حمایتی مل سکتا ہے جو خدا کے عذاب سے بچا دے۔ کیونکہ خود گمراہ ہوئے اور دوسروں کو گمراہ کیا۔ یعنی دنیا میں ایسے اندھے بہرے بنے کہ نہ حق بات سننے کی تاب تھی نہ خدا کے نشانوں کو دیکھتے تھےجنہیں دیکھ کر ممکن تھا راہ ہدایت پالیتے۔ حضرت شاہ صاحبؒ نے اس کا مطلب یہ لیا ہےکہ اللہ پر جھوٹ بولا ، بے اصل اور غلط باتیں اس کی طرف منسوب کیں۔ کہاں سے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں