مواد پر جائیں
Quran Maqasid

يُضاعِفُ

قرآن میں يضاعف

معنی: دوگنا کیا جائے گا

يضاعف قرآن کی 7 سورتوں کی 9 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
9
سورتیں
7
مادّہ
ض ع ف

يُضاعِفُ

فعل · 9 بار

معنی: دوگنا کیا جائے گا · دوسرے تراجم: تو وہ بڑھا دے اس کو, بڑھاتا ہے, وہ دوگنا کرتا ہے اسکو, پھر وہ دوگنا کرے گا اس کو

قرآن میں صورتیں

  • يُضَٰعِفُ ×5
  • فَيُضَٰعِفَهُۥ ×2
  • يُضَٰعِفْهَا ×1
  • يُضَٰعِفْهُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الضعف: خلاف القوة، وقد ضعف فهو

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الضاد والعين والفاء أصلان متباينان، يدل أحدهما على خلاف القوة، ويدل الآخر على أن يزاد الشيء مثله.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ض ع ف پر مکمل اندراجات

يضاعف والی آیات

9 میں سے آیات 1–9

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کوئی ہے کہ خدا کو قرض حسنہ دے کہ وہ اس کے بدلے اس کو کئی حصے زیادہ دے گا۔ اور خدا ہی روزی کو تنگ کرتا اور (وہی اسے) کشادہ کرتا ہے۔ اور تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

    سورہ بقرہ، آیت 2:245
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان (کے مال) کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیں اگیں اور ہر ایک بال میں سو سو دانے ہوں اور خدا جس (کے مال) کو چاہتا ہے زیادہ کرتا ہے۔ وہ بڑی کشائش والا اور سب کچھ جاننے والا ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:261
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا کسی کی ذرا بھی حق تلفی نہیں کرتا اور اگر نیکی (کی) ہوگی تو اس کو دوچند کردے گا اور اپنے ہاں سے اجرعظیم بخشے گا

    سورہ نساء، آیت 4:40
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ لوگ زمین میں (کہیں بھاگ کر خدا کو) نہیں ہرا سکتے اور نہ خدا کے سوا کوئی ان کا حمایتی ہے۔ (اے پیغمبر) ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا کیونکہ یہ (شدت کفر سے تمہاری بات) نہیں سن سکتے تھے اور نہ (تم کو) دیکھ سکتے تھے

    سورہ ہود، آیت 11:20
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    قیامت کے دن اس کو دونا عذاب ہوگا اور ذلت وخواری سے ہمیشہ اس میں رہے گا

    سورہ فرقان، آیت 25:69
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پیغمبر کی بیویو تم میں سے جو کوئی صریح ناشائستہ (الفاظ کہہ کر رسول الله کو ایذا دینے کی) حرکت کرے گی۔ اس کو دونی سزا دی جائے گی۔ اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:30
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کون ہے جو خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دے تو وہ اس کو اس سے دگنا کرے اور اس کے لئے عزت کا صلہ (یعنی جنت) ہے

    سورہ حدید، آیت 57:11
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ خیرات کرنے والے ہیں مرد بھی اور عورتیں بھی۔ اور خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دیتے ہیں ان کو دوچند ادا کیا جائے گا اور ان کے لئے عزت کا صلہ ہے

    سورہ حدید، آیت 57:18
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم خدا کو (اخلاص اور نیت) نیک (سے) قرض دو گے تو وہ تم کو اس کا دوچند دے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کردے گا۔ اور خدا قدر شناس اور بردبار ہے

    سورہ تغابن، آیت 64:17