مواد پر جائیں
Quran Maqasid

وَعَظْ

قرآن میں وعظ

معنی: وہ نصیحت کرتا ہے تم کو

وعظ قرآن کی 11 سورتوں کی 15 آیات میں 15 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
15
آیات
15
سورتیں
11
مادّہ
و ع ظ

وَعَظْ

فعل · 15 بار

معنی: وہ نصیحت کرتا ہے تم کو · دوسرے تراجم: نصیحت کی جاتی ہے, پس نصیحت کرو, اور نصیحت کیجیے ان کو, وہ نصیحت کیے جاتے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • يَعِظُكُم ×4
  • يُوعَظُ ×2
  • فَعِظُوهُنَّ ×1
  • وَعِظْهُمْ ×1
  • يُوعَظُونَ ×1
  • تَعِظُونَ ×1
  • أَعِظُكَ ×1
  • أَوَعَظْتَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الوعظ: زجر مقترن بتخويف. قال الخليل :

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الواو والعين والظاء: كلمة واحدة. فالوعظ: التخويف. والعظة الاسم منه ; قال الخليل: هو التذكير بالخير وما يرق له قلبه.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ و ع ظ پر مکمل اندراجات

وعظ والی آیات

15 میں سے آیات 1–15

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم عورتوں کو (دو دفعہ) طلاق دے چکو اور ان کی عدت پوری ہوجائے تو انہیں یا تو حسن سلوک سے نکاح میں رہنے دو یا بطریق شائستہ رخصت کردو اور اس نیت سے ان کو نکاح میں نہ رہنے دینا چاہئے کہ انہیں تکلیف دو اور ان پر زیادتی کرو۔ اور جو ایسا کرے گا وہ اپنا ہی نقصان کرے گا اور خدا کے احکام کو ہنسی (اور کھیل) نہ بناؤ اور خدا نے تم کو جو نعمتیں بخشی ہیں اور تم پر جو کتاب اور دانائی کی باتیں نازل کی ہیں جن سے وہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے ان کو یاد کرو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھوکہ خدا ہر چیز سے واقف ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:231
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم عورتوں کو طلاق دے چکو اور ان کی عدت پوری ہوجائے تو ان کو دوسرے شوہروں کے ساتھ جب وہ آپس میں جائز طور پر راضی ہوجائیں نکاح کرنے سے مت روکو۔ اس (حکم) سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو تم میں خدا اور روز آخرت پر یقین رکھتا ہے۔ یہ تمہارے لئے نہایت خوب اور بہت پاکیزگی کی بات ہے اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

    سورہ بقرہ، آیت 2:232
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مرد عورتوں پر مسلط وحاکم ہیں اس لئے کہ خدا نے بعض کو بعض سے افضل بنایا ہے اور اس لئے بھی کہ مرد اپنا مال خرچ کرتے ہیں تو جو نیک بیبیاں ہیں وہ مردوں کے حکم پر چلتی ہیں اور ان کے پیٹھ پیچھے خدا کی حفاظت میں (مال وآبرو کی) خبرداری کرتی ہیں اور جن عورتوں کی نسبت تمہیں معلوم ہو کہ سرکشی (اور بدخوئی) کرنے لگی ہیں تو (پہلے) ان کو (زبانی) سمجھاؤ (اگر نہ سمجھیں تو) پھر ان کے ساتھ سونا ترک کردو اگر اس پر بھی باز نہ آئیں تو زدوکوب کرو اور اگر فرمانبردار ہوجائیں تو پھر ان کو ایذا دینے کا کوئی بہانہ مت ڈھونڈو بےشک خدا سب سے اعلیٰ (اور) جلیل القدر ہے

    سورہ نساء، آیت 4:34
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کردیا کرو اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو خدا تمہیں بہت خوب نصیحت کرتا ہے بےشک خدا سنتا اور دیکھتا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:58
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان لوگوں کے دلوں میں جو کچھ ہے خدا اس کو خوب جانتا ہے تم ان (کی باتوں) کو کچھ خیال نہ کرو اور انہیں نصیحت کرو اور ان سے ایسی باتیں کہو جو ان کے دلوں میں اثر کر جائیں

    سورہ نساء، آیت 4:63
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ہم انہیں حکم دیتے کہ اپنے آپ کو قتل کر ڈالو یا اپنے گھر چھوڑ کر نکل جاؤ تو ان میں سے تھوڑے ہی ایسا کرتے اور اگر یہ اس نصیحت پر کاربند ہوتے جو ان کو کی جاتی ہے تو ان کے حق میں بہتر اور (دین میں) زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتا

    سورہ نساء، آیت 4:66
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ان میں سے ایک جماعت نے کہا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جن کو الله ہلاک کرنے والا یا سخت عذاب دینے والا ہے تو انہوں نے کہا اس لیے کہ تمہارے پروردگار کے سامنے معذرت کرسکیں اور عجب نہیں کہ وہ پرہیزگاری اختیار کریں

    سورہ اعراف، آیت 7:164
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا نے فرمایا کہ نوح وہ تیرے گھر والوں میں نہیں ہے وہ تو ناشائستہ افعال ہے تو جس چیز کی تم کو حقیقت معلوم نہیں ہے اس کے بارے میں مجھ سے سوال ہی نہ کرو۔ اور میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ نادان نہ بنو

    سورہ ہود، آیت 11:46
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا تم کو انصاف اور احسان کرنے اور رشتہ داروں کو (خرچ سے مدد) دینے کا حکم دیتا ہے۔ اور بےحیائی اور نامعقول کاموں سے اور سرکشی سے منع کرتا ہے (اور) تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم یاد رکھو

    سورہ نحل، آیت 16:90
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ اگر مومن ہو تو پھر کبھی ایسا کام نہ کرنا

    سورہ نور، آیت 24:17
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہنے لگے کہ ہمیں خواہ نصیحت کرو یا نہ کرو ہمارے لئے یکساں ہے

    سورہ شعراء، آیت 26:136
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (اُس وقت کو یاد کرو) جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا خدا کے ساتھ شرک نہ کرنا۔ شرک تو بڑا (بھاری) ظلم ہے

    سورہ لقمان، آیت 31:13
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ میں تمہیں صرف ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم خدا کے لئے دو دو اور اکیلے اکیلے کھڑے ہوجاؤ پھر غور کرو۔ تمہارے رفیق کو سودا نہیں وہ تم کو عذاب سخت (کے آنے) سے پہلے صرف ڈرانے والے ہیں

    سورہ سبا، آیت 34:46
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ اپنی بیویوں کو ماں کہہ بیٹھیں پھر اپنے قول سے رجوع کرلیں تو (ان کو) ہم بستر ہونے سے پہلے ایک غلام آزاد کرنا (ضروری) ہے۔ (مومنو) اس (حکم) سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے

    سورہ مجادلہ، آیت 58:3
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جب وہ اپنی میعاد (یعنی انقضائے عدت) کے قریب پہنچ جائیں تو یا تو ان کو اچھی طرح (زوجیت میں) رہنے دو یا اچھی طرح سے علیحدہ کردو اور اپنے میں سے دو منصف مردوں کو گواہ کرلو اور (گواہ ہو!) خدا کے لئے درست گواہی دینا۔ ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے۔ اور جو کوئی خدا سے ڈرے گا وہ اس کے لئے (رنج ومحن سے) مخلصی (کی صورت) پیدا کرے گا

    سورہ طلاق، آیت 65:2